ETV Bharat / state

Saifee Burhanuddin Upliftment Project دیویندر فڑنویس نے سیفی برہان الدین اپلفٹمنٹ پروجیکٹ کلسٹر ڈویلپمنٹ کا سنگ بنیاد رکھا - Inauguration of Saifee Burhanuddin Upliftment

مہاراشٹر کے وزیر داخلہ دیویندر فڑنویس نے سیفی برہان الدین اپلفمنٹ پروجیکٹ (SBUT) کے چھوتھے مرحلے کے پروجیکٹ العز کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس تقریب میں بوہرا برادری کے 53ویں داعی سیّدنا مفضل سیف الدین نے بھی شرکت کی۔

Saifee Burhanuddin Upliftment Project
Saifee Burhanuddin Upliftment Project
author img

By

Published : Feb 9, 2023, 1:58 PM IST

ممبئی: ریاست مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی میں وزیر داخلہ دیویندر فڈنویس کے ہاتھوں سیفی برہان الدین اپلفمنٹ پروجیکٹ سنگ بنیاد انجام پایا۔ دیویندر فڈنویس نے اس پروجیکٹ کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ یہ پروجیکٹ کسی پرافٹ کے لیے نہیں ہے بلکہ کمیٹی کی فلاح و بہبود کے لیے اس کا تعمیراتی کام چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے بہت باریکی سے اس پروجیکٹ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ پروجیکٹ کمپلیٹ ہو جائے گا اور جب مکمل ہو جائے گا تو پوری دنیا سے لوگ اسے دیکھنے کے لیے آئیں گے، کیوں کہ ایسے وسیع و عریض علاقے میں اس درجے کا ڈویلپمنٹ کیا جا رہا ہے، جہاں کبھی چھوٹے گھر ہوا کرتے تھے۔ اب اُنہیں کشادہ گھر اور ایک بہتر ماحول ملے گا۔ جہاں آنے والی نسلیں ایک بہتر نشو ونما کی گواہ بنیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ اس تعمیراتی کام یعنی بھنڈی بازار کے اس علاقے کے اس نو تعمیراتی کام کا منصوبہ داؤدی بوہرہ فرقے کے داعی سیدنا برہان الدین نے بنایا تھا جس کا مقصد یہ تھا کہ علاقے کی کایا پلٹ کر کے اسے ایک نئی شکل میں پیش کیا جاسکے تاکہ بھنڈی بازار کے اس پروجیکٹ اور اس تعمیراتی کام کی مثال پوری دنیا میں پیش کی جاسکے۔ واضح رہے کہ علاقے کی مخدوش اور پرانی عمارتوں کو منہدم کرنے کا کام سن 2008 سے شروع کیا گیا تھا اور کئی فلک بوس عمارتوں کو تعمیر کیا جا چکا ہے جہاں مکین اپنے کشادہ گھروں میں رہ رہے ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ مہاراشٹر میں بی جے پی اور شندے گروپ کی حکومت سازی کے بعد اس تعمیراتی کام پر کچھ دنوں کے لیے روک لگا دی گئی تھی۔ تاہم تقریباً ایک ماہ کی روک لگانے کے بعد اس کام کو دوبارہ شروع کیا گیا اور اب کئی فلک بوس عمارتوں کی تعمیر کرنے کے بعد العز نام کی اس عمارت کو تعمیر کرنے سے پہلے اس کے سنگ بنیاد کی تقریب منعقد کی گئی اور وزیر داخلہ دیویند فڈنویس کے ہاتھوں اس عمارت کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.