ETV Bharat / state

ممبئی: کووڈ ویکسین دھوکہ دہی کے معاملہ میں 5 افراد گرفتار - ممبئی ای ٹی وی بھارت خبر

ایک اعلی عہدیدار نے بتایا کہ ممبئی پولیس نے مئی کے آخر میں کاندیولی میں ایک پوش ہاؤسنگ سوسائٹی میں چلائی گئی مبینہ طور پر جعلی کوڈ ویکسینیشن مہم کے سلسلے میں 5 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

5 افراد گرفتار
5 افراد گرفتار
author img

By

Published : Jun 18, 2021, 10:34 PM IST

ایڈیشنل پولیس کمشنر (ممبئی شمالی) دلیپ ساونت نے کہا کہ 30 مئی کو کاندیولی مغرب میں ہیرانندانی ہیریٹیج سوسائٹی میں لگائے گئے نجی ویکسی نیشن کیمپ کے لئے ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کی اجازت نہیں لی گئی تھی۔

اس معاملہ میں گرفتار ہونے والوں میں مہندرا کلدیپ سنگھ ، 39 ، سنجے گپتا ، 25 ، چندن سنگھ ، 32 ، کریم اکبر علی ، 21 اور نتن مور ، 32۔شسمل ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ گرفتاریاں کچھ دن پہلے سوسائٹی کے ممبروں کے ذریعہ پولیس میں شکایت درج کرانے کے بعد کی گئیں جب ممبئی پولیس اور بی ایم سی نے ٹیکے لگانے کی مہم میں آزادانہ تحقیقات شروع کیں۔سوسائٹی کے تین رہائشی ٹاوروں میں 435 فلیٹ ہیں جن میں سے 390 رہائشی سیکیورٹی اہلکاروں ، گھریلو مدد اور ڈرائیوروں جیسے گھر کے عملے سمیت ویکسینیشن مہم کا حصہ تھے۔

اس ہفتہ دھوکہ دہی کے بعد ، ممبئی پولیس اب یہ تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا اسی گروہ یا دیگر کیا غیر مجاز افراد نے دوسرے ہاؤسنگ کمپلیکس میں اسی طرح کے غیر قانونی ٹیکے لگانے والے کیمپ لگائے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.