ETV Bharat / state

Notice to Maryam Masjid مالونی کی مریم مسجد کے خلاف ڈپٹی کلکٹر کا نوٹس، غیر قانونی بتاتے ہوئے منہدم کرنے کی ہدایت دی - deputy collector orders to demolish maryam masjid

ممبئی میں مالونی علاقے میں واقع مریم مسجد کو ڈپٹی ضلع کلیکٹر کی جانب سے نوٹس جاری گئی ہے۔ نوٹس میں اُنہوں نے اس بات کا ذکر کیا ہے کہ یہ مسجد غیر قانونی طریقے سے تعمیر کی گئی ہے اور جس جگہ پر یہ مسجد تعمیر کی گئی ہے وہ جگہ حکومت کی جگہ ہے۔ اس لیے مسجد کے منتظمین خود سے ہی اسے خالی کردیں، ورنہ حکومت کی جانب سے انہدامی کارروائی کی جائے گی۔ نوٹس میں اُنہوں نے ایک ہفتے کے اندر جواب طلب کیا ہے۔

نائب کلیکٹر نے مالونی کی مریم مسجد کو غیر قانونی بتاتے ہوئی نوٹس جاری کیا

author img

By

Published : Jun 9, 2023, 1:15 PM IST

Updated : Jun 9, 2023, 2:17 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی کے ڈپٹی کلکٹر نے مالونی کی مریم مسجد کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے منہدم کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے مسجد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ انہدامی کارروائی مسجد کے ذمہ داروں کی جانب سے کی گئی تو اس پر ہونے والے اخراجات مسجد انتظامیہ کو برداشت کرنے ہوں گے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے کہا کہ اگر مسجد کے ذمہ داران اسے خود منہدم نہیں کرتے ہیں تو انتظامیہ کی جانب سے انہدامی کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ مسجد سے متعلق نائب کلیکٹر کی جانب سے نوٹس دیے جانے سے پہلے مقامی پولیس تھانے مالونی کے سینئر پی آئی شیکھر بھالے راؤ کی جانب سے نائب کلیکٹر کو یہ رپورٹ دی گئی تھی جس میں کہا گیا ہے کہ یہ مسجد سرکاری جگہ پر غیر قانونی طریقے سے تعمیر کی گئی ہے۔ اس لیے نائب کلیکٹر نے پولیس کی رپورٹ کو بنیاد بنا کر مریم مسجد کے خلاف نوٹس جاری کی ہے۔

نائب کلیکٹر نے مالونی کی مریم مسجد کو غیر قانونی بتاتے ہوئی نوٹس جاری کیا
نائب کلیکٹر نے مالونی کی مریم مسجد کو غیر قانونی بتاتے ہوئی نوٹس جاری کیا

واضح رہے کہ ملاڈ مالونی گیٹ نمبر پانچ کے پاس مریم مسجد آج سے بیس برس قبل تعمیر کی گئی تھی اور بیس برس سے یہاں مسلسل نماز ادا کی جا رہی ہے۔ مسجد کے آس پاس کچھ دکانیں بھی ہیں لیکن کبھی کسی طرح کی کوئی دقت نہیں پیش آئی۔ ایسے میں علاقے کے عوام یہ سوچنے پر مجبور ہیں کی آخر پولیس نے کس بنیاد پر یہ رپورٹ بنائی اور کس کے اشارے پر یہ کام کیا۔ اس مسجد کی تعمیر جمیل مرچنٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے کی گئی ہے۔ اس غیر سرکاری تنظیم کے منتظم تاجر ، کاروباری اور سماجی کارکن جمیل مرچنٹ نے کہ بیس برس سے یہاں نماز ادا کی جارہی ہے، دو برس قبل اسے مکمل مسجد کی شکل دی گئی۔ ہم نے سارے اصول و ضوابط پر عمل کرتے ہوئے اس مسجد کی تعمیر کی ہے۔ ہم نائب کلیکٹر کی جانب سے دی گئی میعاد کے اندر ہی انہیں جواب دیں گے اور اگر اس سے وہ مطمئن نہیں ہوتے تو ہم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے کے لیے مجبور ہوں گے۔ مرچنٹ نے علاقے کے عوام اور خاص طور پر نمازیوں سے اس بات کی اپیل کی کہ وہ احتیاط سے کام لیں، ایسی کوئی بھی حرکت نہ کریں جس سے شرپسندوں کو موقع ملے، ہم قانونی لڑائی لڑیں گے۔

مزید پڑھیں: Violence In Kolhapur کولہا پور میں تشدد کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کیا
مرچنٹ نے مزید کہا کہ کچھ ایسے لوگ ہیں جو مسجد کو لیکر کوئی نہ کوئی شگوفہ چھوڑتے رہتے ہیں۔ اس سے پہلے بھی اسی علاقے کی ایک مسجد سے متعلق گمراہ کن باتیں کہی گئی تھی لیکن ان کی سازشیں ناکام ہوئیں، آج بھی اس مسجد میں پانج وقت کی نماز ہوتی ہے۔ مریم مسجد اور مسلمانوں سے متعلق ریاستی وزیر منگل پربھات لودھا کے کئی متنازع بیانات آئے ہیں۔ ہمیں اس بات سے فرق نہیں پڑتا۔ ہم قانونی چارہ جوئی کے لیے تیار ہیں لیکن کسی ریاستی وزیر کے ذریعے کسی مخصوص طبقے اور اُس کی عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا اور بے بنیاد باتیں کرنے سے شرپسندوں کو ماحول خراب کرنے کا موقع مل جاتا ہے۔ اُس کی سب سے بڑی مثال دو ماہ قبل مالوني میں ہونے والے فساد ہیں جہاں پولیس نے یک طرفه طور پر مسلمانوں کے خلاف کارروائی کی تھی۔ اس سے پہلے لودھا اور سینئر پولیس انسپکٹر کی ایک میٹنگ کا کا ویڈیو بھی ان کے پاس موجود ہے، جس میں اُنہیں نشانہ بنانے کہ کی بات کہی گئی۔

Last Updated : Jun 9, 2023, 2:17 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.