ETV Bharat / state

ممبئی: طوفان تاوتے سے مہلوکین کے اہل خانہ کو معاوضہ کا مطالبہ - ممبئی ای ٹی وی بھارت خبر

ریاست مہاراشٹر میں چند ایام قبل آئے طوفان توکتے کے دوران سمندر میں پھنسے او این جی سی کے جہاز پی 305 اور دیگر دو جہازوں کے ڈوب جانے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے آج ممبئی شہر کے نگراں وزیر اسلم شیخ نے جے جے اسپتال میں ملاقات کی اور مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے مہلوکین کے ورثاء کو فوری مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

مہلوکین کے اہل خانہ کے لئے معاوضہ کا مطالبہ

author img

By

Published : May 22, 2021, 7:35 PM IST

ممبئی میں چند ایام قبل آئے طوفان توکتے کے دوران سمندرمیں پھنسے او این جی سی کے جہاز پی 305 اور دیگر دو جہازوں کے ڈوب کے نتیجہ میں52افراد کی موت ہوگئی تھی ۔بحریہ کے افسروں کے ذریعہ مزید لاشوں کی تلاشی کا سلسلہ جاری ہے ۔

معاوضہ کا مطالبہ

اسی سلسلہ میں آج ممبئی شہر کے نگراں وزیر اسلم شیخ نے جے جے اسپتال پہنچ کر مہلوکین کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے مہلوکین کے ورثاء کو فوری مدد کرنے اور اس معاملے میں لا پرواہی کرنے والوں کے خلاف سخت کاررائی کا مطالبہ کیا۔

نگراں وزیر اسلم شیخ نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ تھا۔ مہاراشٹر حکومت مصیبت کی اس گھڑی میں مہلوکین کے ورثاء کے غم میں شریک رہی ۔

اُنہوں نے کہا کہ جیسے ہی یہ واقعہ مہاراشٹر کی سمندری حدود میں پیش آیا بحریہ اور کوسٹ گارڈ کی مدد سے سمندر میں پھنسے لوگوں کو بچانے کی ہر ممکن کوششیں کی گئی۔ اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے اور اُنہیں ان کے اہل خانہ کو سونپنے کا کام جاری ہے۔

اسلم شیخ نے مزید کہا کہ اس حادثے کے بعد ممبئی پولیس کی جانب سے جہاز کے کپتان اور لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف ایک مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

انہوں نے جے جے اسپتال اور یلو گیٹ پولیس سے درخواست کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ مہلوکین کے رشتہ داروں کو لاشوں کی حصولیابی میں کسی پریشانی کا ساما نہ کرنا پڑے۔ ساتھ ہی اس سلسلے میں انتظامیہ و پولیس محکمہ کے اعلی افسران کو ہدایات بھی دی گئی ہیں ۔

تاحال سات لاشیں مرنے والوں کے اہل خانہ کے حوالے کردی گئیں ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.