گزشتہ پیر کی رات 12 برس کے ایک بچے نے اپنی استانی کا بے رحمی سے قتل کر دیا۔ بچے نے ٹیچر پر چاقو سے متعدد حملہ کیا، جس کے سبب ان کی موت ہو گئی۔
پولس نے قتل کا معاملہ درج کرکے ملزم بچے کو حراست میں لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بچے اور اس کی استانی کے درمیان پیسے کے لئے کہا سنی ہوئی تھی جس کے سبب اس بچے نے مبینہ طور پر چاقو سے اپنے ٹیچر کا قتل کردیا۔ وہیں پولیس نے بتایا کہ 16 ستمبر کی شب میں گوونڈی علاقہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔
اس سلسلے میں متاثرہ کی شناخت عائشہ ہوشی جوکہ 30 برس کی ہیں، کے طور پر کی گئی ہے۔ عائشہ اپنے گھر پر بچوں کو ٹیوشن پڑھاتی تھیں۔
پیر کے روز ٹویشن ختم ہونے کے بعد بچے اس کے گھر سے چلے گئے۔ بچے کی ماں نے کسی سامان کی خریداری کیلئے بچے کو ٹیچر کے پاس کچھ روپے مانگنے کے لئے بھیجا تھا، لیکن ٹیچر نے دینے سے انکار دیا تھا۔
ماں نے پھر بچے کو ٹیچر کے پاس بھیجا، تو بچہ دوسری دفعہ ٹیچر کے پاس گیا تو ٹیچر نے بچے کو ڈانٹ دیا۔ اس سلسلے میں دونوں کے درمیان بحث ہوئی اور جس کے سبب بچے نے غصے میں آکر ٹیچر پر متواتر چاقو سے حملہ کرکے انہیں قتل کردیا۔
وہیں زخمی حالت میں عائشہ کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
شیواجی نگر پولس اسٹیشن میں قتل کا معاملہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔