ETV Bharat / state

لکھیم پورسانحہ کے خلاف ممبئی امن کمیٹی کی احتجاجی میٹنگ

شیعہ عالم دین مولانا ظہیر عباس رضوی نے کہاکہ یو گی سرکار میں ظلم و ستم کا بازار گرم ہے جس طرح سے کسانوں کو لکھیم پور کھیری میں گاڑی سے کچلا گیا وہ منظم سازش کا نتیجہ ہے۔

لکھیم پورسانحہ کے خلاف ممبئی امن کمیٹی کی احتجاجی میٹنگ
لکھیم پورسانحہ کے خلاف ممبئی امن کمیٹی کی احتجاجی میٹنگ
author img

By

Published : Oct 4, 2021, 11:04 PM IST

لکھیم پور سانحہ کے خلاف ممبئی امن کمیٹی میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی، جہاں یہ فیصلہ لیا گیا کہ کسانوں کو جس طرح سے بی جے پی سرکار میں تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے وہ جلیان والا باغ کی درندگی کی یاد تازہ کردیا ہے۔ لکھیم پور میں جو حادثہ پیش آیا ہے اس کے خلاف ممبئی میں بھی غصہ ہے اگر اس سلسلے کو ختم نہیں کیا گیا تو ملک میں بدامنی پیدا ہو گی۔ وزیر کے بیٹے نے جس درندگی کا مظاہرہ کیا وہ کوئی انسان نہیں کر سکتا۔

لکھیم پورسانحہ کے خلاف ممبئی امن کمیٹی کی احتجاجی میٹنگ
لکھیم پورسانحہ کے خلاف ممبئی امن کمیٹی کی احتجاجی میٹنگ

درایں اثنا داعی اسلام مولانا کلیم صدیقی اور آسام تشدد پر احتجاجی مظاہرہ کی تیاریاں مکمل کرنےکادعوی بھی مسلم تنظیموں نے کیا۔ اس اہم میٹنگ میں جماعت اسلامی کے عبدالحسیب بھاٹکر، ممبئی امن کمیٹی صدر فریدشیخ، ڈاکٹر عظیم الدین سرفراز آرزو، مولانا محمو دریا بادی، شیعہ عالم دین ظہیر عباس رضوی، ایس آئی او کے شہریار انصاری، سلیم موٹر والا، اعجاز ویرانی، آرکٹیکٹ فیروز خان، محی الدین خان، عرفان خان، شاکر شیخ، نعیم شیخ،انس شیخ، فیصل شیخ، شریک تھےـ

میٹنگ میں فیصلہ کیا گیاکہ مسلم اراکین اسمبلی اور وزرا کو بھی اس احتجاجی مظاہرہ میں مدعو کیا جائے گا ساتھ ہی سیکولر اراکین اسمبلی کی بھی اس میں آمد متوقع ہے۔

آزاد میدان میں احتجاجی مظاہرہ میں ذمہ داروں کا علامتی دھرنا منعقد کیا گیا، اس احتجاجی مظاہرہ میں ہجومی تشدد،زرعی قوانین واپس لو، کلیم صدیقی کو رہا کرو، دہشت گردی کے الزام میں بے جا گرفتار بند کی جائے، لکھیم پور میں کسانوں پر مظالم اور دردناک واقعہ کی مذمت کی گئی مزید ان نکات پر مظاہرہ میں قراردادیں منظور کی گئی۔

اسی میٹنگ میں مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری پر بھی علما نے ناراضگی کا مظاہرہ کیا اس میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے شعیہ عالم دین مولانا ظہیر عباس رضوی نے کہاکہ بی جے پی سرکار مسلمانوں کو نشانہ بنا رہی ہے اسی ایما پر مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ یو گی سرکار میں ظلم و ستم کا بازار گرم ہے جس طرح سے کسانوں کو لکھیم پور کھیری میں گاڑی سے کچلا گیا وہ منظم سازش کا نتیجہ ہے۔ مرکزی وزیر کے بیٹے نے کسانوں کو جانوروں کی طرح کچلا ہے وہ ناقابل برداشت اور نفرت انگیز ہے اس لیے اسے سخت سزا دی جانی چاہیے۔

یو پی میں الیکشن عنقریب ہے اس لیے اس قسم کی حرکت اور حربے اختیار کیے جارہے ہیں، اقتدار میں واپسی کے لیے یو پی میں فساد برپا کیا گیا ہے۔

مولانا محمود دریابادی نے کہاکہ لکھیم پور میں جو واقعہ پیش آیا ہے وہ حشیانہ عمل ہے اور اس کی ہم مخالفت کرتے ہیں، جماعت اسلامی کے عبدالحسیب بھاٹکر نے کہاکہ لکھیم پور کھیری کا معاملہ انگریزوں کے دور کی یاد دلاتاہے اس لیے معاملہ میں فاسٹ ٹریک کورٹ میں مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔

ممبئی امن کمیٹی کے صدر فرید شیخ نے کہاکہ کلیم صدیقی کی گرفتاری پر احتجاجی مظاہرہ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور یہ احتجاجی مظاہرہ انتہائی محدود رکھا گیا ہے اس میں ذمہ داران ہی شامل ہوں گے اور کورونا اصولوں کی پابندی لازمی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.