ETV Bharat / state

کورونا وبا کا اثر سفر حج پر بھی، محض 43 ہزار درخواستیں موصول - کورونا کے سبب حج انتظامات میں بڑی تبدیلیاں

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے ممبئی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عازمین حج کو اب سفر حج سے قبل ہی کورونا ویکسین دی جائے گی۔ کورونا کے اصول و ضوابط کو ملحوظ رکھتے ہوئے صحت و سلامتی کے ساتھ امسال حج مکمل ہوگا۔ عازمین حج کے لیے درخواست دینے کی تاریخ میں 10جنوری تک توسیع کردی گئی۔

mukhtar-abbas-naqvi-press-conference-in-mumbai
کورونا وبا کا اثر سفر حج پر بھی اب تک صرف 43ہزار درخواستیں موصول ہوئی
author img

By

Published : Dec 10, 2020, 3:49 PM IST

حج کمیٹی آف انڈیا کے معرفت حج فارم پُر کرنے کی آخری تاریخ میں 10 جنوری تک توسیع کا اعلان مرکزی وزیر اقلیتی امور اور حج مختار عباس نقوی نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امسال حج صحت و سلامتی کے ساتھ کورونا اصول و ضوابط اور رہنمایانہ اصولوں کی پابندی کے ساتھ ہوگا۔ کورونا وبا کے دوران صد فیصدی درخواستیں آن لائن ہی موصول ہوئی ہیں۔

صحافیوں سے بات چیت کے دوران وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے بتایا کہ اب تک 43ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں بغیر محروم خواتین کی 500 درخواستیں وصول ہوئی ہیں حج سنہ 2020-21 میں حج فارم آن لائن پر کیے گئے ہیں اس میں سے 80 فیصد درخواستیں انٹرنیٹ اور کمپیوٹر سے آن لائن موصول ہوئی تو 20 فیصد موبائل آپ کے توسط سے درخواست موصول ہوئی ہے۔

مختار عباس نقوی کی پریس کانفرنس

نقوی نے کہا کہ حج سنہ 2021 کے اخراجات کے تخمینہ کی بنیاد پر مراکز سے روانگی عمل میں لائی جائے گی سعودی سربیہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ہر عازم حج کے لیے ممکنہ اخراجات میں تخفیف کی ہر ممکن کوشش کی گئی ہے موجودہ اندازہ کے مابق احمد آباد اور ممبئی مرکز سے روانگی حج میں تقریبا 3 لاکھ 30 ہزار, بنگلورو لکھئنو دہلی اور حیدر آباد مرکز روانگی میں تقریبا 3لاکھ پچاس ہزار کوچین اور سری نگر مراکز روانگی کے لیے تقریبا 3 لاکھ 60 ہزار کولکاتا مرکز روانگی سے عازمین حج کے لیے تین لاکھ 70 ہزار روپئے اور گوہاٹی مرکز روانگی کے لیے چار لاکھ روپے اخراجات طے کیے گئے ہیں اس میں کمی بیشی بھی ممکن ہے کیونکہ اب تک سعودی عربیہ سے پوری طرح سے معاہدہ نہیں ہوا ہے۔

  • سعودی عربیہ میں اضافی ٹیکس کے سبب حج مہنگا

مرکزی اقلیتی امور مختار عباس نے اس کا بر ملا اعتراف کیا کہ سعودی عربیہ میں امسال معلم فیس سے لے کر دیگر ٹیکس میں اضافہ کی وجہ سے حج کے اخراجات پر اس کا اثر ہوا ہے اور کورونا کی وجہ سے اصول و ضوابط کی پابندی پر بھی خرچ ممکن ہے ایسی صورتحال میں حج تھوڑا مہنگا ہوا ہے لیکن اس کو قابو میں کر نے کی کوشش کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حج کا پورا عمل اہلیت اور عمر کے معیار صحت کے حالات ودیگر رہنمایانہ خطوط و ہدایات کے مطابق ہی پورا کیا جائےگا۔ جس کا فیصلہ حکومت سعودی عربیہ اور حکومت ہند کی طرف سے کورونا تباہی کے نتیجے کے پیش نظر کیا جائے گا۔ حکومت سعودی عربیہ وزارت اقلیتی امور صحت وزارت خارجہ وزارت شہری ہوا بازی حج کمیٹی آف انڈیا سعودی عرب میں واقع بھارتی سفارتخانہ جدہ بھارتی قونصل خانہ جنرل کی جانب سے حج سنہ 2021کے لیے بہت غور و خوص کے بعد صحت سلامتی اور ہدایت سے معلق عمل کو ترجیح دیتے ہوئے فیصلہ لیا گیا ہے۔

  • کورونا کے سبب حج انتظامات میں بڑی تبدیلیاں

وزیر اقلیتی امور حج نے کہا کہ کورونا وبا کے پیش نظر حج انتظامات میں بڑے پیمانے پر تبدیلی رونما ہوئی ہے ان میں بھارت اور سعودی عربیہ میں رہائش سعودی عرب میں حجاج کرام کا قیام کی مدت ٹریفک صحت اور دیگر انتظامات بھی شامل ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت سعودی عربیہ کی جانب سے حج سنہ 2021 کی جاری کردہ رہنمایانہ خطوط پر بھی عمل کیا جائیگا عمر کا تعین کورونا کے اثرات پر منحصر ہوسکتا ہے طے شدہ بین الاقوامی فضائی سفر کے پروٹوکول اور شرائط کے تحت ہی حج پر جانے والے عازمین کو سفر حج سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی ہوگا منفی نتائج موصول ہونے کے بعد ہی سفر کی اجازت ہوگی۔ کورونا کے سبب 10مراکز سے ہی امسال حجاج کرام کو سفر حج کی اجازت دی گئی ہے اس کے علیحدہ علیحدہ کرایہ بھی طے کیا گیا ہے اس میں کمی بیشی بھی ممکن ہے

  • سفر حج سے قبل عازمین کو کورونا ویکسین دی جائے گی

مختار عباس نقوی نے کہا کہ کورونا وبا کا عالم سے خاتمہ ہو یہ سب کی دعا ہے لیکن کورونا کی ویکسین اب تیار ہوچکی ہے جلد ہی یہ ویکسین بازار میں بھی دستیاب ہوگی اس لئے ہم نے وزارت صحت کو عازمین کا ریکارڈ بھی فراہم کروایا ہے اور کہا ہے کہ سفر حج سے قبل عازمین کو دوا اور ویکسین دی جائے اس لئے سفر حج سے قبل ہی عازمین کو کورونا وباء انسداد کورونا ویکسین لگائی جائے گی انہوں نے کہا کہ کورونا کی جانچ بھی لازمی کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی حج پر جانے سے قبل عازمین کو ٹیکہ اور ان کی طبی جانچ کی جاتی تھی لیکن امسال کورونا کے سبب طبی جانچ کے ساتھ کورونا کا ٹیکہ اور ویکسین بھی عازمین کو فراہم کیا جائے گا۔

  • مختار عباس نقوی کی کسان احتجاج اور اپوزیشن جماعتوں پر نکتہ چینی

مختار عباس نقوی نے اپوزیشن جماعتوں اور کسانوں کے احتجاج پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کا احتجاج اب سیاست کی نذر ہوگیا ہے کیونکہ اس میں کسانوں کو گمراہ کیا جارہا ہے جبکہ سرکار نے کسانوں کے ہر مطالبات کو منظور کرنے کے لیے تحریری تجویز بھی ارسال کی تھی لیکن کسانوں کو گمراہ کر کے انہیں احتجاج پر مجبور کیا جارہا ہے اور اپوزیشن جماعتیں کسانوں کے سہارے خود کو زندہ کر نے کی کوشش کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کسان کے مسائل پر سرکار سنجیدہ ہے اس نے کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کیا ہے اس کے ساتھ ہی کسانوں کو بجلی سے لے کر پنشن تک جاری کیا ہے لیکن اس کے باوجود کچھ لوگ کسانوں کو گمراہ کر کے انہیں احتجاج پر مجبور کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو زرعی اصلاحات لایا گیا ہے وہ کسانوں کے حق میں ہے لیکن کسان اس کے باوجود اس پر احتجاج کر رہے ہیں جبکہ اس احتجاج کی کوئی حقیقت نہیں ہے کیونکہ احتجاج کو یرغمال بنا لیا گیا ہے اب اس احتجاج سے باہر نکلنے کا راستہ بھی کسان طے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں 370 اور آرٹیکل 35 اے حذف کیے جانے کے بعد حالات بہتر ہی نہیں بلکہ کشمیری عوام خوشحال ہیں اس پر بھی سیاست جاری ہے انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں جو حالات پیدا کئے جارہے ہیں اسے ہم سیاست ہی کہہ سکتے ہیں۔ مختار عباس نقوی نے اس معاملہ میں واضح کیا ہے کہ احتجاج کرنا سب کا جمہوری حق ہے اس کے خلاف ہم نہیں ہے لیکن کسانوں سے مسلسل میٹنگ کی جارہی ہیں اور کوئی راستہ نکالا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.