مہلک وبأ کورونا وائرس کی وجہ سے مراٹھواڑہ علاقے میں اب تک 916 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ 26 ہزار 889 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی 17 ہزار 426 افراد اس وبا سے صحت یاب ہوئے ہیں ۔
موصولہ اعداد و شمار کے مطابق ضلع اورنگ آباد میں سب سے زائد 256 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں اور چھ مریضوں کی موت ہوئی ہے۔
وہیں لاتور میں 153 کیسز اور 4 مریضوں کی موت ہوئی ہے ، ناندیڑ میں 137 نئے کیسز اور تین کی موت ، پربھنی میں 17 کیسزاور تین کی موت ، عثمان آباد میں 45 کیسز اور ایک کی موت ، بھیڑ میں 75 کیسز اور ضلع ہنگولی میں دو نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔