اورنگ آباد: رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے کہا ہے کہ حکومت کسی کی بھی ہو وہ واقف بورڈ کو آہستہ آہستہ ختم کرنا چاہ رہی ہے۔ آج مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کی جو زمینیں تھیں. وہ واقف بورڈ کے ہاتھوں سے نکل چکی ہیں۔ اس کے لیے ذمہ دار ریاستی حکومت ہی ہے۔ کیونکہ حکومت کی جانب سے وقف بورڈ ممبران کے لئے کوئی کمیٹی تشکیل نہیں دی ہے۔ MP Imityaz Jalil slam Maharashtra Govt Over Waqf Board CEO Appointment
رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے کہا کہ مہاراشٹر اسٹیٹ واقف بورڈ کو مسلمانوں نے ہزاروں ایکڑ زمینیں دی تھیں۔ آج ان جائیداد پر کسی نہ کسی کا قبضہ ہے۔ اس کے بارے میں کسی کو کچھ پتہ نہیں ہے۔ مسلمان بے بس ہیں۔ ان کے ہاتھوں میں کچھ بھی نہیں ہے۔
رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے الزام عائد کیا کہ ریاستی حکومت نے مسلمانوں کو دھوکہ دیا ہے۔ آج جب مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کو چیف ایگزیکٹیو آفیسر نہیں مل رہا ہے تو اس کی ذمہ داری بھی حکومت کی ہے۔ وقف بورڈ کے لیے سی او کی تقرری نہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ اس کے باوجود معاملے کو التوا میں رکھا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:Rahul Gandhi Slams Modi مودی کو پرتیکشا کی درد بھری کہانی ضرور سننی چاہیے، راہل
وقف بورڈ ممبر امتیاز جلیل سے سوال پوچھا گیا کہ جس طرح سے یوپی وقف بورڈ واقف کی زمینوں کو اپنی تحویل میں واپس لے لی ہے، اسی طرح مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے لیے کوئی منصوبہ بنایا ہے ۔اس پر انہوں نے کہا کہ ہم پوری کوشش کریں گے کہ وقف بورڈ کی جو زمینیں ہیں وہ واپس لی جائیں لیکن آگے حکومت کیا کرتی ہے وہ دیکھنا ہوگا۔ MP Imityaz Jalil slam Maharashtra Govt Over Waqf Board CEO Appointment