ETV Bharat / state

MP Imtiyaz Jaleel On MIM مجلس اتحاد المسلمین کا دو روزہ قومی اجلاس ممبئی میں

مجلس اتحاد المسلمین کا دو روزہ قومی اجلاس 24 اور 25 فروری کو ممبئی اور ممبرا میں ہوں گا۔ اولین دو روزہ قومی اجلاس میں ایم آئی ایم کے قومی سربراہ اسد الدین اویسی کی شرکت متوقع ہے ۔اس کے ساتھ ہی مجلس کے سبھی قومی سطح کے لیڈران موجود رہینگے ۔MP Imtiyaz Jaleel On MIM

مجلس اتحاد المسلمین کا دو روزہ  قومی اجلاس ممبئی  میں

author img

By

Published : Feb 22, 2023, 2:27 PM IST

مجلس اتحاد المسلمین کا دو روزہ قومی اجلاس ممبئی میں

اورنگ آباد:مجلس اتحاد المسلمین کے مہاراشٹر صدر اور رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے کہاکہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کا دو روزہ قومی اجلاس ممبئی میں منعقد کیا گیا۔ مجلس اتحاد المسلمین کی تشکیل سے لیکر اب تک ایک بھی بار قومی سطح کا اجلاس نہیں ہوا ہے لیکن یہ پہلی بار ہے کہ مجلس کا قومی سطح کا اجلاس ممبئی میں ہورہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ یہ اجلاس آنے والی چوبیس اور پچیس فروری کو ممبئی کے ممبرا اور دھاروی میں ہوگا۔اس دو روزہ اجلاس میں ملک بھر کے ایم آئی ایم کے لیڈران، عہدیداران اور پارٹی کارکنان کی شرکت متوقع ہے۔اس کے علاوہ پارٹی کے سربراہ اسدالدین اویسی کی شرکت متوقع ہے۔

رکن پارلیمان امتیاز جلیل کا کہناہے کہ پہلا اجلاس ممبر میں منعقد کیا جائے گا جس میں سبھی ریاستوں کے صدور اور پارٹی کے رکن اسمبلی شامل ہوں گے۔ میٹنگ ہونے کے بعد دیر شام مجلس اتحاد المسلمین کا ایک عوامی جلسہ بھی منعقد کیا جائے گا۔یہ اجلاس چونکہ پارٹی سطح پر ہورہا ہے اس لئے اس اجلاس میں پارٹی کے رکن پارلیمان،رکن اسمبلی،ریاستی، ضلع، تحصیل صدر میونسپل کونسلر اور اور اہم ذمہ داران کو ہیں وہی میٹنگ میں آنے کی اجازت دی جائے گی۔اس کے لئے باضابطہ رجسٹریشن بھی کروایا جا رہا ہے کیوں کہ مجلس کو چاہنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے ۔اس کے مدنظر خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔اجلاس کے پہلے روز ایگزکیٹیو ارکان کی میٹنگ ہوگی۔ اس میٹنگ میں ایم آئی ایم کے قومی سربراہ اسد الدین اویسی اور اکبر الدین اویسی کی شرکت بھی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Shiv Sena Symbol Case شندے ٹھاکرے تنازع: الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سپریم کورٹ میں آج سماعت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.