ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر ممبرا میں موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کے چار شاطر بدمعاشوں کو خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے گزفتار کیا ہے ملزمین کی نشاندہی پر پولیس نے لاکھوں روپے کی مالیت اور 14 موٹر سائیکل برآمد کئے ہیں۔
ممبرا پولیس کی ٹیم اس گروہ کا پردہ فاش کرنے کے لئے کئی مہینے سے الرٹ تھی اسی درمیان پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ کچھ شاطر چور موٹر سائیکل چوری کو انجام دینے والے ہیں.
اس دوران پولیس نے جال بجھاکر ملزم ارشد، سورج رام ، امان رضا ، سفیان شمیم انصاری کو گرفتار کر لیا، پولیس نے جب ملزمین سے پوچھ تاچھ کی تو انہوں نے بتایا کہ ممبرا اور ڈائیگھر علاقے سے ہیرو ہونڈا، ایکٹیوا، پلسر ، یونیکارن ،ڈیو سمیت مختلف موٹر سائیکل کی چوری کی ہے.
فی الحال پولیس چاروں ملزمین سے تفتیش کررہی ہے.