ریاست مہاراشٹر کے مالیگاؤں میں پولیس کنٹرول روم سے تفصیل ملی کہ سٹی پولیس اسٹیشن کے انچارج پی آئی سنجے مہاجن نے بتایا کہ ملزم ارمان شاه غنی شاه (56 سالہ)، ساکن سلیم نگر گھر نمبر 1 مالیگاؤں کے قبضہ سے گزشتہ دنوں ایک لاکھ 62 ہزار 750 روپئے مالیت کا 18 کلو گانجہ فروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا۔
موصولہ اطلاع کے مطابق اس معاملے میں پولیس نے ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کی قلم 20/22/27/1066/2020 کے تحت کیس کا اندراج کیا ہے اور آگے کی قانونی کاروائی جاری ہے۔
واضح رہے کہ نئے پی آئی کے آتے ہی منشیات ایکٹ کے تحت گانجہ پر اب تک کی بڑی کاروائی بتائی گئی اور ملزم کے پاس سے سفید پلاسٹک میں سو روپے کلو کے حساب سے 18 کلو گانجہ ضبط کیا گیا ہے۔