ETV Bharat / state

مہاراشٹر: اب تک دو لاکھ سے زائد مزدوروں کو ان کی ریاست بھیجا گیا - وزیراعلی نتیش کمار

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شردپوار کی مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی اور بہار کے وزیراعلی نتیش کمار سے گفتگو کے بعد بہار اور مغربی بنگال کے لیے اسپیشل ٹرینیں شروع کی گئیں۔

مہاراشٹر: دو لاکھ سے زائد مزدوروں کو ان کے ریاست بھیجا گیا

author img

By

Published : May 17, 2020, 9:32 AM IST

ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ریاست مہاراشٹر میں پھنسے ہوئے مہاجر اور مزدرووں کو بھیجنے کے لیے مہاراشٹر حکومت کی جانب سے اسپیشل ٹرینیں چلائی گئیں۔ جن کے ذریعہ اب تک تقریباً 2 لاکھ 45 ہزار مزدوروں کو ان کے آبائی گاوں پہنچایا گیا۔ اس کی اطلاع ریاستی وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے دی۔

تفصیلات کے مطابق 22 مارچ سے ریاست میں لاک ڈاؤن شروع ہونے کی وجہ سے بڑی تعداد میں پھنسے ہوئے یومیہ اور صنعتی مزدوروں کی گزارش پر لاک ڈاؤن کے دوران قانون کی پاسداری کرتے ہوئے 191 ٹرینوں کے ذریعہ 2 لاکھ 45 ہزار مزدوروں کو ان کے آبائی ریاستوں میں بھیجا گیا۔

مہاراشٹر: دو لاکھ سے زائد مزدوروں کو ان کے ریاست بھیجا گیا

مغربی بنگال اور بہار میں کچھ قانونی دشواریوں کی وجہ سے ٹرین بھیجنا ممکن نہ ہو سکا تب ریاست کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اور این سی پی سربراہ شرد پوار نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار سے فون کے ذریعہ گزارش کی کہ 'مہاراشٹر میں آپ کی ریاست سے بہت سارے مزدور پھنسے ہوئے ہیں جو اپنے گھروں کو جانا چاہتے ہیں اس لیے آپ انہیں اپنی ریاست میں واپس آنے دیں۔'

اس کے بعد دونوں ریاستوں کے وزیر اعلی نے ٹرین جاری کرنے کی حامی بھرلی جس کی وجہ سے 16 مئی کو صبح سوا آٹھ بجے مغربی بنگال کے لیے باندرہ اسٹیشن سے ہاوڑا کے لیے پہلی اسپیشل ٹرین چلائی گئی۔ ان دونوں ریاستوں کے لیے روزانہ کم سے کم دس ٹرینیں روانہ کی جائیں گی۔

ریاست میں پھنسے مزدوروں اور مہاجروں کو بھیجنے کے لیے جو خرچ ہوگا وہ مکمل طور پر ریاستی وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے 'وزیر اعلی راحتی فنڈ' سے ادا کیے جائیں گے جس کے لیے مہاراشٹر سرکار نے 54 کروڑ 70 لاکھ روپئے فنڈ مختلف اضلاع کے ضلع کلکٹروں کے لیے جاری کیا ہے۔

انیل دیشمکھ نے مزید بتایا کہ 'مہاراشٹر میں تقریبا 3884 سینٹرز میں مزدوروں کی رہائش کا انتظام کیا گیا ہے۔ ان سینٹروں میں 3 لاکھ 71 ہزار مزدوروں کے لیے طعام و رہائش کے علاوہ تمام انتظامات ریاستی سرکار کی جانب سے کیا گیا ہے۔ ریاست سے مختلف ریاستوں کے لیے یکم مئی سے 15 مئی تک 191 اسپیشل ٹرینوں کو ذریعہ مزدوروں کو بھیجا گیا ہے۔

جس میں اترپردیش کے لیے 117 ٹرینیں، راجستھان 9، بہار 26، کرناٹک 3، مدھیہ پردیش 21، جموں 2، اڑیسہ7، جھارکھنڈ 5، آندھرا پردیش 1 اور دیگر 9 ریاستوں میں کل 191 ٹرینیں روانہ کی گئیں ہیں۔ جن میں بھیونڈی 6، ڈہانو 1، کلیان 2، پنویل 13، ایل ٹی ٹی 30، سی ایس ٹی 35، وسئی روڈ 7، پال گھر 3، بوریولی 9، باندرہ اسٹیشن 18، امراوتی 2، احمد نگر 2، میرج 4، ستارہ 4، پونہ 14، کولہاپور 9، ناسک روڈ 4، نندوربار 4، بھساول 1، شرڈی 2، جالنہ 2، ناگپور4، اورنگ آباد 6، ناندیڑ 1، کرڈواڑی 1، ڈون اسٹیشن سے ایک اسپیشل ٹرینیں چلائی گئیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.