ETV Bharat / state

'کسانوں کو بیج بونے میں مدد ملے گی' - Monsoon covers entire Maharashtra

محکمہ موسمیات کے مطابق مہاراشٹر میں اس برس ہوئے مانسون سے کسانوں کو بیج بونے میں مدد ملے گی۔

'کسانوں کو بیج بونے میں مدد ملے گی'
'کسانوں کو بیج بونے میں مدد ملے گی'
author img

By

Published : Jun 14, 2020, 5:15 PM IST

بھارت کے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جنوب مغربی مانسون نے مستحکم پیشرفت کی ہے اور اب اس نے پوری ریاست مہاراشٹر کو کور کیا ہے۔

ساحلی مہاراشٹرا کے بعد، جنوب مغربی مانسون نے مستقل پیشرفت کی اور اب پوری ریاست کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، یہ بات محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اتوار کو بتائی۔

آئی ایم ڈی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مون سون کی پیشرفت اب تک معمول کےمطابق اور متوقع خطوط پر رہی ہے۔ آئی ایم ڈی کے ممبئی سنٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کے ایس ہوالیکر نے بتایا کہ گزشتہ 10 دنوں میں وسطی اور شمالی مہاراشٹرا اور ودربھ کے کچھ حصوں میں مسلسل بارش ہوئی۔

انہوں نے کہا، 'اتوار کے روز جنوب مغربی مانسون نے پوری ریاست کا احاطہ کیا۔' شمالی مہاراشٹرا اور مراٹھواڑا خطے کے بیشتر حصوں کو ہر سال پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ ایک اچھی علامت ہے کہ اس سال ان علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے کسانوں کی بوائی سے پہلے کی سرگرمیوں کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔

تاہم ناسک سمیت کچھ شہری علاقوں میں شدید بارشوں سے مسائل بھی ہوئے۔ موسلا دھار بارش کے بعد ہفتے کے روز

گزرگاہ میں پانی جمع ہونے سے اسے ہٹانے میں مشکل پیش آئی۔

ناسک میں شام 6 بجے کے قریب بارش شروع ہوگئی اور چند ہی گھنٹوں میں ناسک روڈ پولیس اسٹیشن ڈوب گیا۔ تھانے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پورے عملے کو پانی نکالنے کے لئے کوششیں کرنی پڑیں۔

گزشتہ کچھ سالوں میں پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنے والے ضلع بیڈ میں، پچھلے ایک ہفتہ کے دوران اچھی بارش ہوئی۔

ریاستی محکمہ زراعت کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ موسم گرما میں مکمل طور پر خشک ہونے والی چوسلہ ندی بھی اس بار بھرگئی۔

انہوں نے کہا ، 'اگر ریاست میں مون سون کا موجودہ رجحان برقرار رہا تو ، ہم جلد ہی بوائی دیکھ سکتے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.