ETV Bharat / state

ایندھن وگیس کی قیمتیں بڑھاکر مودی حکومت عوام کا کررہی ہے استحصال: نانا پٹولے

author img

By

Published : Sep 1, 2021, 10:42 PM IST

مہاراشٹر کانگریس کے سینیئر رہنما ناناپٹولے نے کہا ہے کہ جنوری مہینے سے مودی حکومت نے گیس سیلنڈرکی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرتے ہوئے 190/روپئے بڑھادیا ہے۔

nana patole
ناناپٹولے

یہ ایک بارپھرواضح ہوگیا ہے کہ مرکز کی مودی حکومت ملک کی عوام کو بے سہاراچھوڑ کر محض اپنے چند سرمایہ دار ’متروں‘ کے لیے ہی کام کررہی ہے۔ پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے زندگی محال ہوئی تھی کہ آج ایک بار پھر کوکنگ گیس کی قیمتوں میں 25روپیہ اضافہ کرتے ہوئے مرکزی حکومت نے عوام کے زخموں پر نمک چھڑک دیا ہے۔ مودی حکومت عام آدمی کی زندگیوں سے چمٹی ہوئی ایک جونک کی مانند ہوگئی ہے جوان کا خون چوس رہی ہے۔ یہ سخت تنقید آج یہاں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے کہی ہیں۔ وہ مرکزی حکومت کے ذریعے گیس سیلنڈر کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے ردعمل کا اظہار کررہے تھے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جنوری مہینے سے مودی حکومت گیس سیلنڈرکی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرتے ہوئے 190/روپئے بڑھا دیا ہے۔ یو پی اے حکومت کے دور میں 440روپئے میں ملنے والا یہ ایل پی جی گیس اب 900روپئے تک مہنگا ہوچکا ہے۔ ’اجوالا‘اسکیم کے نام پر غریبوں کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔اجوالا اسکیم کے تحت گیس کے نام پر غریبوں کو مٹی کا تیل دینا بند کردیا گیا ہے اوراب گیس سیلنڈر 900روپئے تک مہنگا کردیا گیاہے۔ اتنا مہنگاگیس سیلنڈر ملک کی غریب عوام کس طرح خرید سکے گی؟ سچائی یہ ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی ملک کی عوام کو بے سہارا چھوڑ کر محض اپنے چند سرمایہ دار دوستوں کے مفاد کے لیے کام کررہے ہیں۔ ناناپٹولے نے کہا کہ گزشتہ ۸ مہینوں میں مرکزی حکومت نے 67مرتبہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ پٹرول 107/روپئے، ڈیژل 96روپئے لیٹر تک پہنچ چکا ہے۔ کوکنگ گیس کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ کرتے ہوئے مودی حکومت نے گزشتہ سات سالوں میں تقریباً 25لاکھ کروڑ روپئے کامنافع کمایا ہے اور عام آدمی کو منہگائی کی کھائی میں ڈھکیل دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سبسڈی بغیر سلنڈر سے صارفین پریشان

پٹولے نے کہا کہ مرکز میں جب ڈاکٹر من موہن سنگھ کی قیادت والی یو پی اے حکومت تھی تو مہنگائی کے بوجھ سے عام آدمی کو بچانے کے لیے ایندھن وگیس پر سبسیڈی دی جارہی تھی جس کا فائدہ عوام کو ہورہا تھا۔ اب مودی حکومت نے وہ سبسیڈی بھی بند کردی ہے۔ یو پی اے حکومت کے دور میں ’مہنگائی ڈائن‘ لگنے والی بی جے پی کو اب یہی زندگی کو محال کردینے والی مہنگائی ’ڈارلنگ‘ لگ رہی ہے۔ 2014میں جھوٹے وعدے اورسپنے دکھاکر اقتدارمیں آنے والی مودی حکومت نے کسانوں، مزدوروں ومحنت کشوں سمیت اوسط طبقے کے لوگوں کا بھی جینا محال کردیا ہے۔ کانگریس کی حکومتوں نے جو پروجیکٹ تعمیر کیا تھا انہیں گزشتہ سات سالوں سے محض فروخت ہی کیا جارہا ہے۔ سرکاری کمپنیاں، بینک، ایل آئی سی وریلوے سمیت سب کچھ مودی حکومت اپنے سرمایہ دار ’متروں‘ کے حوالے کرتے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے۔ ملک کی عوام مودی حکومت کے اس کام کاج سے بیزار ہوچکی ہے اور بڑھتی ہوئی منہگائی کے خلاف ان میں زبردست ناراضگی ہے۔ یہ ناراضگی واضح طور پر مودی حکومت کے خلاف ہی نکلے گی اور عوام ہی مودی حکومت کو اس کی اوقات دکھائیں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.