پارٹی کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں مہاراشٹر نونرمان سینا کے رہنما بالانندگاونکر نے امت ٹھاکرے کے سیاست میں قدم رکھنے کا اعلان کیا جس کے بعد اجلاس میں موجود بیس ہزار سے زائد افراد و زائد رضاکاروں نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا ۔
امت ٹھاکرے نے اس موقع پر ہاتھ جوڑ کر عوام کو سلام کیا اور پھر اپنی گردن بھی جھکائی ۔
واضح رہے کہ امت ٹھاکرے نے اپنے چاچا ادھو ٹھاکرے کے طرز پر ہی عوام سے روبرو ہوئے کیونکہ 28 نومبر کو جب شیواجی پارک میں ادھو ٹھاکرے کی حلف برداری ہوئی تھی تو انہوں نے بھی اسی طرح سے ہاتھ جوڑ کر عوام کے سامنے اپنی گردن جھکائی تھی ۔