ETV Bharat / state

Abu Asim Azmi Protest In Mumbai ابوعاصم اعظمی کا حکومت پر انڈیا الائنس کی آواز دبانے کا سنگین الزام - ریاست مہاراشتر کے ممبئی میں گاندھی جینتی

رکن اسمبلی اور سماج وادی پارٹی کے سنئیر رہنما ابوعاصم اعظمی نے گاندھی جینتی کے پرامن جلوس کو خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر انڈیا الائنس کی آواز دبانے کی کوشش کا سنگین الزام لگایا۔

ابوعاصم اعظمی کا حکومت پر انڈیا الائنس کی آواز دبانے کا سنگین الزام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 4, 2023, 4:47 PM IST

ابوعاصم اعظمی کا حکومت پر انڈیا الائنس کی آواز دبانے کا سنگین الزام

ممبئی: ریاست مہاراشتر کے ممبئی میں گاندھی جینتی پر پرامن مارچ کو پولس نے زبردستی روک کر نہ صرف یہ کہ مظاہرہ کو سبوتاژ کرنے کے لئے لیڈران کو زیر حراست لیا بلکہ انڈیا الائنس کے لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کو جبرا پولیس وین میں ڈال کر حراست میں لیا گیا اعظمی نے اسے ڈکٹیٹرانہ عمل قرار دیتے ہوئے ریاستی سرکار مردہ باد کا نعرہ بھی بلند کیا۔

رکن اسمبلی اور سماج وادی پارٹی کے سنئیر رہنما ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ سرکار انڈیا الائنس سے خوفزدہ ہے ۔اس لئے اس نے پرامن احتجاج سے قبل ہی ہمیں گرفتار کرلیا ۔یہ عمل جمہوریت کے خلاف ہے سرکار ہماری آواز دبانےکی کوشش کرے گی۔اس کے باوجود انڈیا انتہائی مستحکم ہے۔ یہ انڈیا الائنس سے اس قدر خوفزد ہ ہے کہ انڈیا کے جگہ اب بھارت نام کی اصطلاح لائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Muslim Reservation مسلم ریزرویشن کی حمایت میں شہروں میں اجلاس منعقد کیے جائیں گے: حسین دلوائی

انہوں نے کہا کہ انڈیا الائنس کے مقبولیت سے سرکار پریشان ہے اس لئے پرامن مورچہ پر کارروائی کی گئی اور گاندھی جینتی پر پرامن مورچہ کو دبانے کے لئے ہمیں زیر حراست لیا گیا۔ یہ سراسر غلط ہے۔ اعظمی نے اس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سرکار کی کارروائی کی مذمت کی اور کہا کہ پولس پر دباؤ ڈال کر کارروائی کروائی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.