ETV Bharat / state

Minority Youths Army Training اقلیتی طبقے کے نوجوان کم وسائل کے باوجود بھی فوج میں جانے کیلئے تیار

author img

By

Published : Aug 28, 2022, 7:47 PM IST

مالیگاؤں سے تعلق رکھنے والے سبکدوش فوجی جوان یونس خان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ان کا بنیادی مقصد اگنی پتھ اسکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ اقلیتی طبقے کے نوجوانوں کو فوج میں شامل کروانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات کو دیکھتے ہوئے یہ لازمی ہوگیا ہے کہ ہر گھر سے ایک فرد فوج کا حصہ بنے، جس سے ملک کی خدمت اور بے روزگاری میں کمی واقع ہوگی۔

Minority Youths Army Training
اقلیتی طبقے کے نوجوان کم وسائل کے باوجود بھی فوج میں جانے کیلئے تیار

مالیگاؤں: ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فوج بھرتی کے لیے سماجی تنظیم 'مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ' کی جانب سے سرگرمیاں شروع دن سے جاری ہیں۔ گزشتہ دو ماہ سے اگنی پتھ اسکیم کے تحت عزیز کلو اسٹیڈیم میں سبکدوش فوجی یونس خان کی زیر نگرانی اقلیتی طبقے کے نوجوان کو مفت میں فزیکل ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ اس ٹریننگ میں تقریباً 80 نوجوان شامل ہیں اور 3 سو سے زائد نوجوانوں نے رجسٹریشن کرایا ہے۔

اس تعلق سے سبکدوش فوجی یونس خان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ان کا بنیادی مقصد اگنی پتھ اسکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ اقلیتی طبقے کے نوجوانوں کو فوج میں شامل کروانا ہے۔ ملک کے حالات کو دیکھتے ہوئے یہ لازمی ہوگیا ہے کہ ہر گھر سے ایک فرد فوج کا حصہ بنے، جس سے ملک کی خدمت بھی ہوگی اور بے روزگاری میں کمی بھی آئے گی۔ اس موقع پر موجود ایم ڈی ایف کے رکن پروفیسر حبیب الرحمن نے بتایا کہ گزشتہ دو ماہ سے اگنی پتھ اسکیم کے تحت نوجوانوں کو مفت فزیکل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی جانب سے انڈین آرمی، نیوی اور ایئر فورس میں بھرتی کیلئے آن لائن رجسٹریشن بھی مفت کیا جارہا ہے نیز طلباء کو درکار لازمی دستاویزات بنانے کیلئے بھی مدد کی جارہی ہے۔

انہوں نے سرپرستوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے انہیں مقررہ وقت پر اسکول اور مدارس بھیجتے ہیں، اسی طرح انہیں اس ٹریننگ سینٹر پر بھی روانہ کریں۔

دوسری جانب ٹریننگ حاصل کرنے والے نوجوانوں نے بتایا کہ انہیں امید ہے کہ وہ اس امتحان میں کامیاب ہوجائیں گے۔ کیونکہ انہیں خود ایک سبکدوش فوجی خاص ٹیکنیک اور منصوبہ بندی طریقے سے بھرتی کی ٹریننگ دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: CM Minority Employment Loan Scheme: وزیر اعلیٰ اقلیتی روزگار قرض اسکیم سے مسلم خواتین مستفید

وہیں ان نوجوانوں کو بنیادی سہولیات اور وسائل مہیا نہ ہونے سے کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس لئے انہوں نے کارپوریشن انتظامیہ و سیاسی رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ عزیز کلو اسٹیڈیم کی فوری طور پر صاف صفائی کی جائے اور پینے کے پانی کے ساتھ ساتھ دیگر انتظامات کو بہتر بنایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.