وزیر نواب ملک Minister Nawab Malik نے کہا کہ تعلیمی قرض کی اسکیم کو مولانا آزاد اقلیتی اقتصادی ترقی کارپوریشن کے ذریعہ نافذ کیا جارہا ہے تاکہ مسلم، عیسائی، جین، بدھ، سکھ، پارسی اور یہودی اقلیتی برادریوں کے طلبا کی تعلیم کو فروغ دیا جاسکے۔ مرکزی حکومت کے قومی اقلیتی ترقی اور مالیاتی کارپوریشن، نئی دہلی National Minority Development and Financial Corporation کے ذریعہ نافذ کیا گیا ہے۔
اے پی جے عبدالکلام ایجوکیشنل لون سکیم APJ Abdul Kalam Educational Loan Scheme کے تحت ایک ہی خاندان کے ایک سے زائد طلبا کے لیے قرض کی حد 5 لاکھ روپے ہے، جسے بڑھا کر 7 لاکھ 50 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔
ساتھ ہی ریاستی حکومت کے شیئر کیپٹل سے لاگو کی جانے والی مولانا آزاد ایجوکیشنل لون اسکیم کے لیے موجودہ قرض کی حد 2 لاکھ 50 ہزار روپے کو بڑھا کر 5 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔
- یہ بھی پڑھیں: اقلیتی طبقہ کو روزگار کے لئے پانچ لاکھ کا قرض
وزیر نے کہا کہ یہ ایک ہی خاندان کے ایک سے زیادہ طلبا کو مناسب تعلیمی قرض فراہم کرے گا اور ان کی تعلیم کو آسان بنائے گا۔ ریاستی حکومت نے اب مولانا آزاد مہمندل کے شیئر کیپٹل کو بڑھا کر 700 کروڑ روپے کر دیا ہے۔ اس لیے کارپوریشن کے ذریعے لاگو کی جانے والی مختلف قرضہ اسکیموں کے لیے کافی فنڈز دستیاب کرائے جا رہے ہیں۔ Nawab Malik Education Loan for Minorities
وزیر نواب ملک نے کہا کہ مستقبل میں بھی کارپوریشن کی مختلف اسکیموں کے لیے محکمۂ اقلیتی ترقی کے ذریعے بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ Nawab Malik Education Loan for Minorities