اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں چھتر پتی شیواجی مہاراج کی جینتی اتسو ایک ہفتے تک منایا جائے گا۔اس دوران کرانتی چوک علاقے میں ہر روز اسکولی طلبا کو شیواجی مہاراج کے کارنامے اور ان کے آپسی بھائی چارے کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔طلبا وطالبات کو تاریخ سے واقف کروانے کی کوشش کی جاتی ہے۔
اس دوران اسکولی طلبا، لوک گیت،نکڑ ناٹک اور ڈارمے پیش کرتے ہیں، اس پروگرام کے ذمہ داروں کا کہنا ہیکہ شیوجینتی کے موقع پر محض ڈھول تاشے بجانے کے بجائے نئی نسلوں کو ملک کے لیڈروں اور مذہبی اقدار سے واقف کروانا ان کا مقصد ہے تاکہ آپسی اتحاد اور ہندو مسلم بھائی چارے کو مضبوط کیا جاسکے ، قابل ذکر بات یہ ہیکہ اس پروگرام میں اردو اسکولوں کے طلبا وطالبات بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔
اس پروگرام کو منعقد کرنے والے چھترپتی شیوچرتر پرائن سمیتی کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں شواجی مہاراج کی یوم پیدائش پر مختلف انداز میں مختلف پروگرامز منعقد کئے جاتے ہیں۔
اس پروگرام کا یہی مقصد ہے کہ شیواجی مہاراج کی جو زندگی تھی وہ صحیح طریقے سے طلبہ و طالبات کو پہنچے تاکہ وہ مستقبل میں اچھا شہری بنے اس پروگرام میں شہر کے سبھی میڈیم کے اسکولی بچے شامل ہوتے ہیں جن میں انگلش، اردو، ہندی اور مراٹھی اسکول ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Sewing Machine Distribution In Aurangabad خواتین کو ہنر مند بنانے کے لیے گلوبل اور رہبر فاؤنڈیشن کا خوش آئند اقدام
انہیں ہر روز شیواجی مہاراج کی زندگی پر لکھی گئی کتاب سنائی جاتی ہے جسے بچے غور سے سنتے بھی ہے۔اس پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔