اویسی مہاراشٹر کے حلقۂ اسمبلی دھولیہ سے ایم آئی ایم کے امیدوار فاروق شاہ کے لیے ایک ریلی سے خطاب کررہے تھے۔
انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ مہاتما گاندھی مسلمانوں کی تائید کرتے تھے اسی وجہ سے ناتھوررام گوڈسے نے انھیں مار دیا تھا۔
انھوں نے کانگریس پارٹی کے قومی صدر راہل گاندھی پر چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ جب کشتی ڈوبنے لگتی ہے تو جہاز کا کپتان سب سے پہلے مسافروں کی زندگیاں بچاتا ہے پھر آخر میں اپنی زندگی بچانے کی کوشش کرتا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی واحد ایسی پارٹی ہے جہاں جب کشتی ڈوبنے لگتی ہے تو سب سے پہلے کپتان ہی اپنی جان بچانے کے لیے کود جاتا ہے۔
اسد الدین اویسی نے وزیراعظم نریندر مودی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ' مودی مہاتما گاندھی کے نام پر جاری ڈرامہ بند کریں۔
انھوں نے این آر سی معاملے میں وزیر داخلہ امیت شاہ پر بھی نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ' اگر ان کے نام میں شاہ ہے بھارت کا آئین بادشاہ ہے اور ڈاکٹر امبیڈکر کا بنایا ہو آئین کسی کو بھی مذہب کی بنیاد پر شہریت نہیں دیتا۔