مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل مسلم اکثریتی شہر ممبرا کے ایک اسکول میں تبلیغی جماعت سے وابستہ ملکی اور غیرملکی شہریوں کو رکھنے کے معاملے میں مقدمہ درج ہوا ہے۔
جبکہ تھانے شہر کے رابوڑی کی ایک مسجد میں وسئ سے آنے والے 13 تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد کے خلاف مقدمہ درج ہوا ہے جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق سبھی افراد کو ضمانت مل گئی ہے۔
تھانے سے متصل ممبرا علاقے میں دو مساجد میں ملیشیا کے تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد کو پولیس نے حراست میں لیتے ہوئے سبھی خون کا نمونہ لینے کے بعد ہوم کرونٹینا میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔
وہیں اس معاملے پر ممبرا کے رکن اسمبلی اور ہاؤسنگ وزیر جتیندر اوہاڈ نے ممبرا میں جماعت کے معاملے پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ جماعت کے سبھی 25 افراد کی رپورٹ نیگیٹو ہے۔
ان کے حراست میں لئے جانے کی بات سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ کچھ لوگ ممبرا کو بدنام کرنے کی منظم سازش تھی مگر وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔
جو بیرونی ممالک سے تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد ممبرا پہنچے انہوں نے ویزا سمیت دیگر قانونی پیچیدگی دور کرکے آئے تھے۔