ETV Bharat / state

میگا آئیکن سیزن 2 میں مشہور شخصیات کی کہانیاں ہوں گی شامل - The premiere of Mega Icon Season 2 will be available on Disney and Hotstar.

'میگا آئيکن' سیزن 2 کا پریمیئر 20 ستمبر کو ہونے والا ہے۔ یہ بالی ووڈ کی اداکارہ دیپیکا پڈوکون، صنعتکار رتن ٹاٹا، جیسے مشہور شخصیات کی کامیاب زندگی کے سفر کی کہانیوں پر مبنی ہے۔

میگا آئیکن سیزن 2 میں مشہور شخصیات کی کہانیاں ہوں گی شامل

author img

By

Published : Sep 11, 2020, 8:14 PM IST

کروڑوں افراد میں سے آخر کیوں صرف چند گنے چنے لوگ ہی عام سطح سے اوپر اٹھ کر منفرد مثالی شخصیات اور میگا آئیکن بن پاتے ہيں؟ ایسی مشہور شخصیات کی ان خوبیوں کے بارے میں میگا آئیکن کے کامیاب پہلے سیزن میں سچائیاں اجاگر کی گئی تھیں۔

اس سیزن میں وراٹ کوہلی اور اے پی جے عبدالکلام جیسے متعدد مشہور شخصیات کی کہانیاں شامل کی گئی تھیں۔ اس کامیابی کی بنیاد پر نیشنل جیوگرافک میگا آئکن کے دوسرے سیزن کے ساتھ اپنی شاندار کہانی کی روایت پھر سے دہرانے جارہا ہے۔

'میگا آئيکن' سیزن 2 کا پریمیئر 20 ستمبر کو ہونے والا ہے۔ یہ بالی ووڈ کی اداکارہ دیپیکا پڈوکون، صنعتکار رتن ٹاٹا، فلمی شخصیت اے آر رحمان اور کلپنا چاولا جیشی مشہور شخصیات کی کامیاب زندگی کے سفر کی کہانیوں پر مبنی ہے۔

اس سیریز کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ٹاٹا ٹرسٹ کے چیئرمین اور ٹاٹا سنز کے چیئرمین ایمریٹس رتن ٹاٹا نے کہا کہ "میں نیشنل جیوگرافک کی فطرت، سائنس، ثقافت اور تاریخ سمیت ہر چیز کی مستند حقیقت پسندانہ پیشکش کا مداح رہا ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ میں اس کی آئندہ سیریز کا حصہ ہوں"۔

میگا آئیکن سیزن 2 کا پریمیئر 20 ستمبر 2020 کو نیشنل جیوگرافک چینل پر ہوگا اور ڈزنی اور ہاٹ اسٹار پر دستیاب ہوگا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.