اس سلسلے میں مقامی پولیس انتظامیہ اور دیگر محکموں کے ساتھ تعزیہ کمیٹی کے ذمہ داران نے محرم کے متعلق مختلف امور پر بات کی اور مسائل دریافت کیے۔ اس ضمن میں ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی نے مسلمانان شہر کو محرم کی پرخلوص مبارکباد دی اور کہا کہ حکومت کی جانب سے گائیڈ لائن جاری کردی گئی ہے۔
گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی عوام کو اسی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے تہواروں کو منانا ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ تہواروں کے موقع پر اکثر سوشل میڈیا پر شہر کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
![مالیگاؤں: محرم کے پیش نظر پولیس انتظامیہ اور تعزیہ کمیٹی کی میٹنگ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/malegaon_04082021203258_0408f_1628089378_74.jpg)
اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس محکمے افواہ پھیلانے والے واٹس اپ گروپ نظر بنانے ہوئے ہیں۔ اگر افواہ پھیلانے جیسے معاملات سامنے آتے ہیں تو اس پر پولیس سخت کارروائی کرے گی۔
اس تعلق سے تعزیہ کمیٹی کے رکن شفیق رانا نے بتایا کہ حکومت مہاراشٹر نے تہواروں اور سبھی عوامی تقریبات کے لئے گائیڈ لائن مرتب کی ہے اور مقامی پولیس کے اعلیٰ افسران نے بھی اس بات کی اپیل کی ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائن و ہدایات پر عمل کرتے ہوئے محرم کا تہوار منائیں۔
انہوں نے کہا کہ محرم کے بعد تعزیہ رکھنے کیلئے کافی دشواریاں ہوتی ہے اس معاملے میں انہوں نے کارپوریشن سے تعزیہ گھر کا مطالبہ کیا ہے۔
![مالیگاؤں: محرم کے پیش نظر پولیس انتظامیہ اور تعزیہ کمیٹی کی میٹنگ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/12688235_931_12688235_1628219132117.png)
یہ بھی پڑھیں: مالیگاؤں: وائرولوجی ریسرچ کے لیے امریکی یونیورسٹی میں داخلہ
دوسری جانب سابق میئر شیخ رشید اور برسراقتدار نے تعزیہ گھر کو مہاسبھا میں منظوری دے دی ہے لیکن کچھ کاغذی کارروائی کی تکمیل نہ ہونے کے سبب معاملہ التوا کا شکار ہے۔
اس ضمن میں شفیق رانا نے کہا کہ یہ تعزیہ گھر پورے بھارت کا پہلا تعزیہ گھر ہوگا اور اس بات کا اظہار کیا کہ حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائن و ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ملت اسلامیہ محرم کا تہوار منائے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔