ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سمیت پورے ملک کی موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے آج ممبئی پولیس نے ممبئی کے متعد مذاہب کے لوگوں کے ساتھ میٹنگ منعقد کی۔ اس میٹنگ میں ممبئی پولیس کے اعلیٰ عہدیداران کے ساتھ ساتھ معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم رہنے والی شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ میٹنگ میں موجود ہر ایک شخص نے اپنے خطاب میں ممبئی سمیت ملک کے حالات کیسے بہتر بنائے جائیں، اس بات پر خاص زور دیا۔ Meeting of Mumbai Police Commissioner on current situation in the country
ممبئی پولیس کمشنر سنجے پانڈے نے کہ 'ہم کل بھی تیار تھے، آج بھی تیار ہیں اور آگے بھی تیار رہیں گے۔ ہم ممبئی میں نظم و نسق برقرار رکھنے کے لیے کسی بھی چیلنج کو قبول کرتے ہیں۔ 'لاؤڈ اسپیکر قانونی اجازت سے متعلق ساری عرضیاں موصول ہوئی ہیں۔ پولیس کمشنر نے کہا کہ بیشتر عرضیوں کو قبول کرتے ہوئے انہیں اس کی اجازت دے دی گئی ہے، بہت ہی کم ایسی عرضِی ہوں گی جنہیں اجازت نہیں ملی ہوگی۔' Mumbai Police Commissioner Sanjay Pandey on Loudspeaker
یہ بھی پڑھیں: Loudspeaker Controversy: تین مئی تک مساجد سے لاوڈ اسپیکر ہٹانے والے بیان پر قائم ہوں، راج ٹھاکرے
ممبئی میں مہاراشٹر نونرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے نے 3 مئی تک مساجد کے لاؤڈ اسپیکر اُتارنے کی دھمکی دی تھی، مقامی سطح پر ممبئی پولیس اس کے لیے عید سے پہلے فلیگ مارچ کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کو یہ ظاہر کرنا چاہتی ہے کی ممبئی میں اگر عید کے موقع پر یا کسی دوسری تقریبات کے موقع پر کسی طرح کی نازیبا حرکت شرانگیزی کرتے ہوئے پائے گئے تو اُن کے خلاف پولیس سخت رویہ اپنائے گی۔ جنوبی ممبئی کے وی پی روڈ، ناگپاڑہ، پائیدھونی اور ڈونگری جیسے حساس علاقوں میں پولیس لگاتار فلیگ مارچ کر رہی ہے۔' Threats to remove loudspeakers from mosques in Mumbai