ممبرا میں این سی پی کے دفتر پر کالسیکر ہسپتال کی جانب سے لگائے گئے میگا میڈیکل کیمپ میں برائے ہاوسنگ جتیند اوہاڑ نے کہا کہ 'کالسیکر ہسپتال کے بانی عبد الرزاق کالسیکر نہ صرف گیانی بلکہ دانی بھی تھے۔'
انہوں نے محنت کی کمائی سے تعلیمی اور طبی ادارے قائم کیے۔
ممبرا میں کئی برسوں سے ایک اچھے ہسپتال کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی جس کے بعد مرحوم عبد الرزاق کالسیکر نے زمین تلاش کر کے وہاں تمام تر سہولیات سے لیس ایک ہسپتال قائم کیا۔ گزشتہ 20 فروری کو اس ہسپتال کو تعمیر ہوئے 10 برس ہو گئے۔
ممبرا میں اب تک کے لگنے والے میڈیکل کیمپوں میں یہ سب سے بڑا میڈیکل کیمپ مانا جارہا ہے۔
این سی پی صدر شمیم خان نے بتایا کہ 'جتنے لوگوں نے بھی یہاں چیک اپ کروایا ہے اور وہ جس بھی مرض میں مبتلا پائے گئے ان کا مکمل علاج کالسیکر ہسپتال کے تعاون سے کیا جائے گا۔'
ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر آفرین سوداگر نے بتایا کہ 'یہ ہسپتال چونکہ ٹرسٹ کا ہے اور یہاں ہمیشہ ہی چیریٹی کی جاتی ہے جس سے برس میں ایک بار مفت علاج کے لیے کیمپ بھی لگائے جاتے ہیں۔'
ڈاکٹر آفرین سوداگر نے بتایا کہ این سی پی کے دفتر میں لگائے اس کیمپ میں کل 2865مریضوں نے اپنا رجسٹریشن کروایا جس 425مریضوں نے ہارٹ چیک اپ کروایا اس میں 68 افراد کے دل کے مرض میں مبتلا پائے گئے جن کا بائی پاس سرجری یا انجیو پاسٹی ضروری ہے۔
اسی طرح آنکھوں کے مریض 1027، جنرل سرجن او پی ڈی کے مریض 193 جنرل فیزیشن سوگر، بلڈ پریشر وغیرہ کے 700 مریض، کینسر سرجری کے 3 مریض کمیو تھراپی کے 10مریض اور اس طرح دیگر امراض کی تشخیص پائی گئی ہے جنہیں علاج کے لیے طلب کیا گیا ہے۔
اس کیمپ میں کابینی وزیر جتیندر اوہاڈ، رتا اوہاڈ، کے علاوہ این سی پی کے سبھی کارپوریٹرز سمیت مقامی افراد اور ڈاکٹرس کی ٹیم موجود تھی۔