ریاست مہاراشٹر کے شہر ناسک میں کالی بھدرہ علاقہ میں بھیم واڑی بستی میں اچانک آگ لگنے سے سو سے زائد مکانات جل کر خاک ہو گئے۔
بتایا جا رہا ہے کہ 'اس آتشزدگی میں کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔'
بھیم واڑی علاقہ غریب مزدوروں کا علاقہ ہے یہاں زیادہ تر دلت سماج کے لوگ باریک گلیوں میں چھوٹے چھوٹے مکانات میں رہتے ہیں۔
اطلاع کے مطابق 'آگ تیزی سے پھیلتی چلی گئی اور سو سے زائد مکانات آگ کی زد میں آ گئے۔'
آتشزدگی کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
ناسک شہر میں ہوئی اس آتشزدگی کی وجہ سے کسی طرح کا جانی نقصان تو نہیں ہوا ہے لیکن ایک اندازے کے مطابق کروڑوں کی املاک کا نقصان ہوا ہے۔
فی الحال پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔