ETV Bharat / state

ممبئی: لاک ڈاؤن میں شادی کرنے کا انجام؟ - کرفیو کے بعد بھی ایک شادی کی تقریب کا انعقاد

ریاست مہاراشٹر کے الہاس نگر میں لاک ڈاؤن کے دوران شادی کرنا دولہا دولہن سمیت باراتیوں کو بھاری پڑ گیا۔ پولیس نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں انہیں حراست میں لے کر ہوم کورنٹائین میں بھیج دیا ہے۔

ممبئی: کیا ہوا لاک ڈاؤن میں شادی کرنے کا انجام

author img

By

Published : Apr 18, 2020, 3:44 PM IST

مہاراشٹر میں کورونا وائرس کو لیکر ہونے والے لاک ڈاون کے اعلان کے بعد سے ہی ریاست کے سبھی شادی ہال کو بند کرتے ہوئے سبھی طرح کی تقریبات پر مکمل طور سے پابندی عائد ہے۔

تجارتی شہر الہاس نگر میں لاک ڈاؤن اور کرفیو کے بعد بھی ایک شادی کی تقریب کا انعقاد کیا جارہا تھا۔ جس کی اطلاع موصول ہوتے ہی مقامی پولیس نے پہنچ کر دولہا دولہن اور باراتیوں کو پولیس تھانہ لے جا کر 188 سمیت مختلف دفعات کے تحت کاروائی کرتے ہوئے سبھی باراتیوں کو ہوم کورنٹائن بھیج دیا ہے۔

ممبئی: کیا ہوا لاک ڈاؤن میں شادی کرنے کا انجام

الہاس نگر کیمپ نمبر 5 کے دشہرا میدان میں چل رہی ایک شادی کی تقریب کی اطلاع موصول ہوتے ہی الہاس نگر پولیس تھانہ کے سینئر پولیس انسپکٹر سنجے ساونت اپنی پولیس ٹیم کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ کر اس تقریب کو فوراً روک دیا 15 سے زیادہ باراتیوں اور دولہا دولہن کو پولیس وین میں تھانہ لے گئی۔

مہاراشٹر میں تمام شادی ہال اور میدان پر روک لگانے کے ساتھ ہی چار 5 افراد سے زیادہ سڑکوں پر گھومنے پر پابندی عائد ہے۔ مگر اس کے بعد بھی الہاس نگر میں کھلے عام ایک میدان میں شادی کی تقریب نے سب کو حیران کردیا ہے۔ کیوں کہ اس شادی میں کئی درجن افراد شامل تھے مگر پولیس کو پہنچتا دیکھ کچھ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ فی الحال پولیس نے حراست میں لیے گئے 15 باراتیوں اور دولہا دولہن کو ان کے گھروں میں ہوم کورنٹائن کردیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.