ETV Bharat / state

Maryam Mirza Mohalla Library Movement : اورنگ آباد میں ’مریم مرزا لائبریری مشن‘ کا ایک سال مکمل

اورنگ آباد میں مریم مرزا لائبریری مشن کے قیام کو ایک سال مکمل ہوگیا۔ مریم مرزا لائبرری مشن کے یوم تاسیس کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ Mariyam Mirza Mission Completed One year in Aurangabad

author img

By

Published : Jan 14, 2022, 1:18 PM IST

اورنگ آباد میں بچوں کی محلہ لائبریری مشن کو ایک سال مکمل

مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں لاک ڈاؤن کے دوران ایک طالبہ کی خواہش پر ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن نے ایک مہم کی شروعات کرتے ہوئے بچوں کےلیے محلہ لائبریری کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔ Read and Lead foundation Library Campaign in Aurangabad ایک لائبریری کھلونے کے بعد ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن نے مریم مرزا لائبریری مشن کے تحت اس کام کو جاری رکھا اور اب پورے شہر میں بچوں کی لائبریریوں کا جال بچھایا گیا۔ آج اس مہم کے ایک سال مکمل ہونے کی خوشی میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ Mariyam Mirza Mission Completed One year in Aurangabad

کہتے ہیں کتاب سے بہترین کوئی دوست نہیں اور اگر وقت پر بچوں کو یہ کتابیں دے دی جائیں تو ہماری نسلوں کا مقدر سنور سکتا ہے۔ اسی خواب کے ساتھ ایک کتاب فروش نے اپنے بیٹی کے خواب کو مکمل کرنے کے لیے بچوں کو کتابوں کا خوبصورت تحفہ دیا۔

دراصل ایک کتاب فروش کی بیٹی نے لاک ڈاؤن کے دوران محلے کے بچوں کو کتابوں سے جوڑنے کا خواب دیکھا، والد نے اس خواب میں رنگ بھرا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے اورنگ آباد شہر کے کونے کونے میں بچوں کی لائبرریوں کے قیام کا ایک سلسلہ شروع ہوگیا۔ اپنی بیٹی مریم مرزا کے نام سے مشن شروع کرتے ہوئے پورے سال شہر کی چوبیس بستیوں میں بچوں کی لائبریریاں قائم کی ۔

آج مریم مرزا لائبریری مشن کے قیام کو ایک سال مکمل ہوگئے ہیں۔ اسی مریم مرزا لائبرری مشن کے یوم تاسیس کے جشن کے موقع پر ایک چھوٹی سی تقریب منعقد کی گئی۔ آج ایک اسکولی طالبہ اپنے ساتھیوں کے لیے مثال بن کر ابھری ہیں، خود مریم مرزا نے اپنے تاثرات کا اظہار کچھ یوں کیا۔

بچوں کے محلہ لائبریری کی روح رواں مریم مرزا نے کہا کہ آج مریم مرزا لائبریری مشن کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے، اس دوران ہم نے 24 بستیوں میں لائبریری کھولی ہے۔ آج میری ابو اور ان کی دوستی کی مدد سے آج یہ مشن پورے اورنگ آباد شہر میں پھیل گئی ہے۔مجھے امید ہے کہ اب ہم پورے ریاست میں اس مشن کی شروعات کریں گے۔

معروف ماہر تعلیم ڈاکٹر ارتکاز افضل نے اس تحریک کو تاریخی کارنامے سے تعبیر کیا اور نئی نسلوں کی ذہن سازی کا ذریعہ بتایا۔ اسسٹنٹ ،ڈائریکٹر آف لائبرریز سنیل بسئے نے خصوصی طور پر اس پروگرام میں شرکت کی اور ایک اسکولی طالبہ کے اقدام کی بھرپور ستائش کی ۔

ایک سال پہلے ایک کچی بستی سے شروع ہوا بچوں کی لائبریری کا یہ مشن اب تقریباً ہر بستی میں پہنچ گیا ہے، بچوں کی لائبریری کی خاص بات یہ ہےکہ اس کی تمام تر ذمہ داریاں بچوں کے ہی سپرد ہوتی ہیں۔ تاکہ بچپن میں بچوں کو عملی تجربات سے روشناس کروایا جائے ۔ بچوں میں تعلیمی رجحان کو پروان چڑھانے والا یہ مشن بچوں میں بھی کافی مقبول ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں: اورنگ آباد: مریم مرزا لائبریری مشن کے تحت بچوں نے یوم اساتذہ منایا

: اورنگ آباد میں ’مریم مرزا لائبریری مشن‘ کا ایک سال مکمل

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.