ETV Bharat / state

Maratha quota stir سترہ دن سے جاری بھوک ہڑتال ختم، وزیراعلیٰ نے جرانگے پاٹل کو شربت پلایا - وزیراعلیٰ نے جرانگے پاٹل کو شربت پلایا

ریاست مہاراشٹر کے جالنہ ضلع میں انتر والی سراٹی علاقہ میں منوج جرانگے پاٹل کی جانب سے کیا جارہا بھوک ہڑتال احتجاج بالآخر ختم ہوگیا۔ ریاستی وزیراعلیٰ ایکناتھ شنڈے انتر والی سراٹی پہنچ کر جرانگے پاٹل کو شربت پلایا۔ Maratha quota stir activist Manoj Jarange ends fast on 17th day in Maharashtra CMs presence

سترہ دن سے جاری بھوک ہڑتال ختم، وزیراعلیٰ نے جرانگے پاٹل کو شربت پلایا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2023, 3:16 PM IST

سترہ دن سے جاری بھوک ہڑتال ختم، وزیراعلیٰ نے جرانگے پاٹل کو شربت پلایا

جالنہ: ریاست مہاراشٹر کے جالنہ ضلع میں انتر والی سراٹی علاقہ میں منوج جرانگے پاٹل کی جانب سے کیا جارہا بھوک ہڑتال احتجاج بالآخر ختم ہوگیا۔ ریاستی وزیراعلیٰ ایکناتھ شنڈے انتر والی سراٹی پہنچ کر جرانگے پاٹل کو شربت پلایا۔ اس موقع پر وزیراعلی شندے نے مراٹھا سماج کو مستحکم ریزرویشن کی فراہمی کا یقین دلایا جس کے بعد جرانگے پاٹل نے حکومت کو 40 دن کی مہلت دی۔ جرانگے پاٹل نے مراٹھا سماج کو ریزرویشن کا مطالبہ کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کا آغاز کیا تھا۔

وزیراعلیٰ کے ہمراہ مرکزی وزیر راؤ صاحب دانوے، وزیر کابینہ گیریش مهاجن، سابق وزیر ارجن کھوتکر ، سند بیان بھو مرے، راجیش ٹوپے بھی موجود تھے۔ بھوک ہڑتال ختم کرنے کے بعد جرانگے پاٹل کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اس موقع پر منوج جرانگے نے بتایا کہ ریاست میں اب تک جو کبھی نہیں ہوا وہ آج ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ ایکنا تھ شندے ازخود مراٹھا ریزرویشن کے موضوع پر توجہ دی اور غیرمعینہ مدت احتجاج کو ختم کرانے کےلئے جالنہ پہنچے۔ 29 اگست کو مذکورہ احتجاج شروع ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Imtiyaz Jaleel برسر اقتدار پارٹیوں کے لیڈران ٹھیکیداروں سے 15 فیصد رشوت طلب کررہے ہیں

وہیں وزیر اعلیٰ ایکنا تھ شندے نے بتایا کہ جر انگے پائل کے مظاہرہ میں ہائی کورٹ نے بھی مداخلت کی ہے۔ یہ مظاہرہ ہر کس و ناکس تک پہنچ گیا۔ میں دہلی میں تھا جہاں مجھ سے سوال کیا گیا کہ منوج جرانگے پاٹل کون ہے؟ میں نے کہاکہ وہ ایک عام کارکن ہے جس پر وہ کہنے لگے انہوں نے سب کو ہلادیا ہے۔ شنڈے نے مراٹھا ریزرویشن کےلئے مناسب اقدامات کرنے کا تیقن دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.