ETV Bharat / state

اورنگ آباد شہر میں نائلون مانجھے کے استعمال سے کئی راہگیر زخمی

Nylon Manjha In Aurangabad بامبے ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ نے پچھلے سال ہی چائنیز نائلون استعمال نہ کرنے کی ہدایت دی تھی، اور پولیس کو نائلون مانجھا فروخت کرنے والوں پر کارروائی کرنے کے لیے بھی ہدایت دی تھی، لیکن اس سال بھی کئی ایسے سارے معاملے رونما ہوئے جن میں راہگیروں کو نائلون مانجھے سے نقصان پہنچا ہے، جس پر اب کئی سارے لوگ نائلون مانجھے کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں، پولیس اور میونسپل انتظامیہ کی جانب سے دکانوں پر کی جا رہی کارروائی سے، دکاندار نائلون کا مانجھا نہیں رکھ رہے ہیں، لیکن یہ مانجھا آن لائن طریقوں سے دھڑلے سے بک رہا ہے۔

many Passers by were injured due to the use of Nylon Manjha In Aurangabad city

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 10, 2024, 2:35 PM IST

اورنگ آباد: اورنگ آباد شہر میں نائلون مانجھے کے استعمال سے کئی راہگیر زخمی ہوگئے ہیں۔ لیکن عدالتی احکامات پر پولس کی جانب سے کارروائی کے آغاز کے باوجود شہر میں ممنوعہ چائنیز نائلون مانجھے کی دھڑلے سے خرید فروخت جاری ہے۔ عوامی بیداری کے باوجود اس جان لیوا مانجھے کا استعمال پتنگ باز کر رہے ہیں۔ نائلون کے مانجھے کے استعمال سے کئی موٹر سائیکل سوار اور پرندے زخمی ہو رہے ہیں۔ اورنگ آباد اسمارٹ سٹی میں کام کرنے والے جیش بورکر دوپہر موٹر سائیکل پر دہلی گیٹ سے سدھارتھ نگر علاقہ جاتے ہوئے نائلون مانجھا کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہو گئے۔ ان کی گردن اور ہاتھ پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔ ایک موٹر سائیکل سوار نائلون مانجھے کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا تھا۔ اس ضمن میں عوام الناس کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ نائلون کے مانجھے کی فروخت کرنے والے دکانداروں کے ساتھ ساتھ اسے استعمال کرنے والے پینگ بازوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے تاکہ شہریان اور معصوم پرندوں کی جانوں کا تحفظ ہو سکے۔

اورنگ آباد شہر میں نائلون مانجھے کے استعمال سے کئی راہگیر زخمی
اورنگ آباد شہر میں نائلون مانجھے کے استعمال سے کئی راہگیر زخمی

یہ بھی پڑھیں:

Nylon Manjha seizes in Aurangabad کرائم برانچ نے نائیلن مانجھا ضبط کیا

واضح رہے کہ ملک بھر میں جنوری ماہ میں مکر سنکرانتی کا تہوار بڑے جوش وخروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اس تہوار کے دوران پتنگ بازی بھی کی جاتی ہے۔ باقاعدہ اس کی بازیاں منعقد کی جاتی ہیں، اور پتنگ بازی کے ٹورنامنٹ بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔ لیکن کھلے میدانوں اور اوپن اسپیس کے بجائے گھروں کی چھتوں سے پتنگ بازی کا شوق شہریان کی جان جوکھم میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ گھر کی چھتوں اور بلڈنگ کی ٹیرس سے پتنگ بازی کے سبب اسکی ڈور اور نائلون مانجھا راستے میں تاروں سے الجھ جاتا ہے اور کبھی کبھی درختوں کی ٹہنیوں میں الجھ کر سڑک پر جھولنے لگتا ہے۔ اس کے سبب راستے سے گزرنے والے ٹو وہیلر سواروں کی گردن اور ہاتھ پیر اس میں اٹک جاتے ہیں اور وہ زخمی ہو جاتے ہیں۔

عدالتی احکامات کے بعد اورنگ آباد پولس انتظامیہ نے نائلون ما نجھے کی خرید و فروخت کرنے والوں پر کارروائی کا آغاز کیا۔ اسی طرح ٹول فری نمبر بھی جاری کئے کہ اگر کوئی اس نائلون ما نجھے کی خرید فروخت کر رہا ہے تو پولس کو مطلع کریں۔ لیکن معمولی کارروائیوں اور ضبطی کے بعد بھی شہر میں نائلون مانجھا فروخت کیا جا رہا ہے۔ اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر کے مختلف حصوں میں نقصان دہ و جان لیوا مانجھا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
میونسپل کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر جی سری کانت کے حکم پر اور ڈپٹی کمشنر سالٹ ویسٹ مینجمنٹ ڈویژن کے سربراہ سومناتھ جادھو کی رہنمائی میں، شہری دوست ٹیم چیف پرمود جادھو کی قیادت میں ٹیم کے عملے نے انتظامی دفتر 1 تا 10 کے تحت کل 73 مانجا اور پتنگ بیچنے والی دکانوں کا معائنہ کیا اور سات دکانوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اس میں 2060 میٹر نقصان دہ مانجا پایا گیا تو متعلقہ فروخت کرنے والوں کے خلاف تعزیری کارروائی کی گئی اور مانجا ضبط کر لیا گیا۔ اس کے بعد میونسپل انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر اس جگہ دوبارہ نقصان دہ مانجا پایا گیا تو متعلقہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ پولیس اور میونسپل انتظامیہ کی جانب سے دکانوں پر کی جا رہی کارروائی سے، دکاندار نائلون کا مانجھا نہیں رکھ رہے ہیں، لیکن یہ مانجھا ان لائن طریقے سے دھڑلے سے بک رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.