ممبئی میں واقع مکیش امبانی کی رہائش گاہ کے باہر مشتبہ کار کا مالک مردہ پایا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ اس نے خودکشی کی ہے۔ پولیس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔
مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں واقع مکیش امبانی کی رہائش گاہ کے بار گزشتہ روز ایک مشتبہ کار سے جلیٹِن کی چھڑیاں ملی تھیں جس کے بعد علاقے میں سراسیمگی پھیل گئی تھی اور سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دئے گئے تھے۔
مشتبہ کار میں سے جلیٹن کی 20 چھڑیاں ملی تھیں جس کے بعد ممبئی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ کر تحقیقات کر رہی تھی کہ اب اس کیس میں نیا موڑ آگیا ہے۔
واضح رہے کہ مکیش امبانی کے گھر کے باہر مشتبہ ایس یو وی کار اسکارپیو کو ممبئی کے پیڈر روڈ پر مکیش امبانی کی رہائش گاہ 'انٹیلیا' کے قریب دیکھا گیا تھا۔
مشکوک کار ملنے کے بعد امبانی کے گھر کے سکیورٹی اہلکاروں نے مقامی پولیس کو اطلاع دی تھی۔ اس سے قبل مکیش امبانی کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی ملی تھی۔