اورنگ آباد میں ایک طرف کورونا ویکسین کی قلت ہے تو وہیں دوسری جانب کورونا ویکسین کی کالا بازاری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے چھاپہ مارکر طبی عملے کے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تین سو روپئے کے عوض شہریان کو کورونا کا ٹیکہ دیا جارہا تھا جب کہ میونسپل کارپوریشن کے ہیلتھ سینٹر یا ضلع پریشد کے ہیلتھ سینٹر پر مفت میں ٹیکے لگوانے کی سہولیات موجود ہیں تاہم طبی عملے کا ایک ملازم ٹیکہ چوری کرکے تین سو روپیے میں فروخت کررہا تھا۔
مزید پڑھیں:۔ مہاراشٹر نے کورونا ویکسین زیادہ فراہم کرنے کامطالبہ کیا
پولیس نے انجیکشن اور نقدی رقم ضبط کرلی ہے، ملزم کا تعلق چونکہ ہیلتھ سینٹر سے ہے اس لیے کارپوریشن کے اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا گیا ہے۔ پولیس دیگر ملزمین کی تلاش میں مصروف ہے۔