ETV Bharat / state

Mamata Banerjee In Mumbai: ممتا بنرجی کی ادتیہ ٹھاکرے اور سنجے راوت سے ملاقات

ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) Trinamool Congress کی جانب سے اپوزیشن کا ایک مضبوط محاذ بنانے کوشش کی جارہی ہے جس کے تحت آج مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی Mamata Banerjee نے شیوسینا Shiv Sena کے رہنما اور وزیر ماحولیات آدتیہ ٹھاکرے Aaditya Thackeray سے ملاقات کی جب کہ اس موقع پر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت بھی موجود تھے۔

ممتا بنرجی کی ادتیہ ٹھاکرے اور سنجے راوت سے ملاقات

author img

By

Published : Dec 1, 2021, 2:02 PM IST

ممتا بنرجی Mamata Banerjee سے ملاقات کے بعد آدتیہ ٹھاکرے Aaditya Thackeray نے بتایا کہ ’ترنمول کانگریس Trinamool Congress سے شیوسینا Shiv Sena کا پرانا رشتہ رہا ہے، تاہم اب تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ممتا بنرجی کی ادتیہ ٹھاکرے اور سنجے راوت سے ملاقات

سنجے راوت نے کہا کہ ممتا بنرجی Mamata Banerjee کو وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے ملنا تھا لیکن چونکہ وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں، اس لیے آدتیہ ٹھاکرے Aaditya Thackeray اور میں نے ان sy ملاقات کی۔ میٹنگ میں سیاسی امور کے علاوہ مغربی بنگال-مہاراشٹر کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے (ممتا) کہا کہ مہاراشٹرا اور مغربی بنگال، جنگجو ریاستیں ہیں جو کسی کے سامنے جھکیں گی نہیں۔

گزشتہ روز ممتا بنرجی Mamata Banerjee نے کہا تھا کہ وہ شیو سینا اور این سی پی کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی خواہاں ہیں۔ انہوں نے سدھی ونائک مندر کا دورہ کرکے وہاں 'جے مراٹھا، جے بنگلہ' کا نعرہ بھی لگایا۔

ترنمول کانگریس کی جانب سے مغربی بنگال کے باہر انتخابات لڑنے کی تیاری اور کانگریس کے بغیر اپوزیشن محاذ تشکیل کرنے کےلیے کوششیں کی جارہی ہیں۔ ایسے میں ممتا بنرجی کی ممبئی آمد کو کافی اہم مانا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم مودی نے ممتا بنرجی کی دعوت قبول کرلی

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی آج نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار سے ملاقات کریں گی۔ اطلاعات کے مطابق ممتا بنرجی یکم دسمبر کو مہاراشٹرا کے صنعت کاروں سے بھی ملاقات کریں گی، جس کا مقصد سرمایہ کاروں کو اپنی ریاست میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دینا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.