ETV Bharat / state

Malegaon Urdu Ghar: مالیگاؤں : جلد ہی اردو گھر کا افتتاح عمل میں آئے گا - malegaon urdu ghar

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں کو اردو ادب کا گہوارہ بھی کہا جاتا ہے۔ اس شہر میں ایک عمارت ایسی بھی ہے جس کا نام اردو گھر ہے۔ اس اردو گھر کی تعمیر کے لیے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے حکومت مہاراشٹر محکمہ اقلیتی امور سے 8 کروڑ روپے کا بجٹ منظور کروایا تھا جب کہ اتنی خطیر رقم سے تعمیر کردہ یہ اردو گھر شروع ہونے سے پہلے ہی خستہ حالی کا شکار ہوگیا ۔ Urdu Ghar will be Inaugurated soon

Malegaon Urdu
جلد ہی اردو گھر کا افتتاح عمل میں آئے گا
author img

By

Published : Jun 3, 2022, 6:45 PM IST

مالیگاؤں: مالیگاؤں شہر میں گزشتہ دنوں محکمہ اقلیتی امور اور اردو اکیڈمی کے افسران نے اردو گھر Urdu Ghar کی عمارت کا دورہ کیا تھا اور تمام کمروں کے ساتھ ساتھ لکچر ہال، لائبریری، کانفرنس ہال وغیرہ کا بھی جائزہ لیا تھا۔ اس جائزہ کمیٹی میں شامل ڈیسک افسر فاروقی پٹھان نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا تھا کہ حکومت ہمیشہ سے چاہتی ہے کہ اس اردو گھر کا افتتاح جلد از جلد کیا جائے اس لیے محکمہ اقلیتی امور اور اردو اکیڈمی کے افسران اس عمارت کا جائزہ لینے کے لیے یہاں آئے ہوئے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہاں مینٹیننس ایجنسی Maintenance Agency کی تقرری کا عمل جاری ہے۔ جیسے ہی مینٹیننس ایجنسی کی تقرری ہوجائے گی اردو گھر کو فوراً شروع کردیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں فاروقی پٹھان نے کہا کہ ہم مسلسل اس کے لیے کوشش کررہے ہیں تاکہ اردو گھر کی شروعات سے یہاں کی عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہوسکے۔ اس جائزہ کمیٹی میں ڈیسک افسر کے علاوہ اردو اکیڈمی کے سپرنٹنڈنٹ افسر شعیب ہاشمی، عبدالحلیم صدیقی، تحصیلدار و پرانت آفس کے ملازمین شامل تھے۔

جلد ہی اردو گھر کا افتتاح عمل میں آئے گا

مزید پڑھیں: Malegaon's Urdu Ghar Named After Muskan: مالیگاؤں اردو گھر کو ’مسکان خان‘ سے منسوب کرنے کی تجویز منظور

واضح رہے کہ شیخ آصف فی الحال رکن اسمبلی تو نہیں ہے لیکن پھر بھی وہ اس اردو گھر کو جاری کروانے کے لیے کوشاں ہیں جس کے لیے انہوں نے گزشتہ روز قبل ممبئی میں کئی وزارت سے ملاقات کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.