ETV Bharat / state

مالیگاؤں: تین شکاری گرفتار، ہرن کا گوشت برآمد

مالیگاؤں میں مقامی محکمہ فاریسٹ کے اہلکاروں نے گزشتہ روز ہرن کے گوشت سمیت ایک موٹر سائیکل اور تین نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔

Malegaon: Three poachers arrested, deer meat recovered
مالیگاؤں: تین شکاری گرفتار، ہرن کا گوشت برآمد
author img

By

Published : Apr 9, 2021, 7:32 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں مقامی محکمہ فاریسٹ کے آفیسر وکاس کامبلے نے بتایا کہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر درے گاؤں گٹ نمبر 68 کے علاقے میں کچھ نوجوان ہرن کا گوشت فروخت کی غرض سے پلاسٹک کے تھیلوں میں رکھ کر لائے ہوئے ہیں۔

اس معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور محکمہ فاریسٹ نے مشترکہ طور پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے تین نوجوانوں کو ہرن کے گوشت کے ساتھ گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ گرفتار شدگان میں شیخ شبیر شیخ رزاق عرف اعلی (ساکن کمالپورہ)، سید مبین سید ہارون (ساکن کمالپورہ) اور محمد مدثر عقیل احمد شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق محکمہ فاریسٹ نے تینوں افراد کے قبضے سے 25 کلو ہرن کا گوشت ایک موٹر سائیکل اور ایک کلہاڑی برآمد کی ہے۔اور ان پر ایکٹ 1972 کی دفعہ 9/39/38 کے تحت مقدمہ درج کرکے پولیس تحویل میں روانہ کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.