مالیگاؤں: مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں کی خوبصورتی میں چار چاند لگانے اور صنعتی شہر کی شناخت کو ظاہر کرنے کے لیے میونسپل کارپوریشن میئر کے خصوصی فنڈ 20 لاکھ روپے کی لاگت سے شیواجی مجسمہ کے قریب پاورلوم ایکٹیو ماڈل نصب کیا گیا ہے جس کا افتتاح گزشتہ روز میئر طاہرہ شیخ کے ہاتھوں اس پاورلوم ایکٹیو ماڈل کا افتتاح عمل میں آیا۔ Model of Power Loom Installed
اس موقع پر سابق میئر شیخ رشید نے بتایا کہ مالیگاؤں میں تقریباً ایک صدی سے ہینڈ لوم اور پھر پاورلوم کے ذریعے صنعت پارچہ بافی جاری ہے جس کے سبب شہر کو 'صنعتی شہر' کی شناخت حاصل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں رنگین ساڑیاں، ململ کے کپڑے اور دیگر اقسام کے کپڑے تیار کئے جاتے ہیں لیکن شہر میں اب تک ایسا کوئی بھی پاورلوم کا ماڈل نہیں تھا جو مالیگاؤں کی شناخت ظاہر کر سکے اور بیرون شہر سے آنے والوں کے لیے توجہ کا مرکز بنے۔
ایک سوال کے جواب میں سابق میئر شیخ رشید نے کہا کہ میونسپل میئر کے 20 لاکھ روپے کے فنڈ سے پاورلوم کا حقیقی ایکٹیو ماڈل نصب کیا گیا جسے 'مالیگاؤں دی ٹیکسٹائل سٹی' کا نام دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عوام کے لیے ہے اور شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کی حفاظت کریں۔ Malegaon Power Loom Industry