ETV Bharat / state

مالیگاؤں میں سائیکل ریلی مکمل طور ناکامیاب، صدر یوسف الیاس کی قیادت میں چند افراد کی شرکت

ریاست مہاراشٹر میں مسلمانوں کے لیے پانچ فیصد ریزرویشن کے مطالبہ کے سلسلہ میں مالیگاؤں میں نکالی گئی سائیکل ریلی مکمل طور ہر ناکامیاب رہی، جب کہ شہر صدر یوسف الیاس کی قیادت میں چند افراد نے ہی شرکت کی۔ Malegaon The cycle rally was a complete failure

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 7, 2023, 4:29 PM IST

Malegaon The cycle rally was a complete failure

مالیگاؤں: مالیگاؤں: مسلم اکثریتی شہر کی شناخت رکھنے والے شہر مالیگاؤں میں سماجوادی پارٹی کے مقامی صدر یوسف الیاس کی قیادت میں مسلمانوں کے لیے پانچ فیصد ریزرویشن کے مطالبہ کو لیکر آگرہ روڈ سے ایڈیشنل کلکٹر آفس تک سائیکل ریلی نکالی گئی۔ جس میں امید لگائی گئی تھی کہ مسلم ریزرویشن کے لیے مطالبہ کو لیکر نکالی جانے والی اس سائیکل ریلی میں عوام کی کثیر تعداد شریک ہوگی۔ لیکن توقع کے برخلاف اس سائیکل ریلی میں صرف چند افراد ہی شریک ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں:

Reservation For Muslims مسلمانوں کے لئے پانچ فیصد ریزرویشن: سماجوادی پارٹی کی سائیکل ریلی

جب کہ متعدد شہروں میں مضبوط قیادت کے سبب یہ سائیکل ریلی مکمل طور پر کامیاب رہی اور حکومت اور عوام کے سامنے مسلم ریزرویشن تحریک کی شروعات دکھائی دی۔ لیکن مسلم اکثریتی شہر کی شناخت رکھنے والے شہر مالیگاؤں میں اس کی صورتحال بالکل برعکس نظر آئی۔ اس بیچ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مسلم ریزرویشن کے لیے کیا مسلمان سنجیدہ نہیں ہیں؟ یا پھر قیادت کی کمزوری اس ریلی کی ناکامی کی وجہ بنی؟ بلکہ مالیگاؤں شہر سماجوادی پارٹی کے حال ہی میں صدر بنے یوسف الیاس کے حوصلے کافی بلند ہیں اور وہ کسی نہ کسی طرح عوامی مسائل کے حل کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔

ایک جانب جہاں سائیکل ریلی ناکامیاب ہوئی ہے لیکن وہیں انہیں ہمت نہیں ہارنا چاہیے۔ جہد مسلسل اور جستجو و لگن ہی انسان کو ایک کامیاب انسان بناتی ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ کرنا ضروری ہے کہ کامیابی کے لیے تعداد کی نہیں بلکہ حوصلوں کی ضروت ہوتی ہے۔ یہ بھی بالکل سچ ہے لیکن جمہوریت میں حوصلوں کے ساتھ تعداد کی ہی ضروت ہوتی ہے۔ کیونکہ جمہوریت میں سروں کو (کاؤنٹ کیا جاتا) گِنا جاتا ہے۔ اسی ضمن یوسف الیاس اور سماجوادی پارٹی کو چاہیے کہ وہ اپنا عوامی رابطہ وسیع کریں اور عوام کے درمیان رہ کر عوامی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرتے رہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.