شہر مالیگاؤں کے قدیم دینی و عصری تعلیم گاہ منصورہ کیمپس میں آفاق اکیڈمی کے زیر اہتمام 14 نومبر تا 15 نومبر 2019 کو مقامی سطح پر بعنوان "مالیگاؤں ٹیچرس گوٹ ٹیلینٹ" نمائش و مقابلہ منعقد کیا گیا۔
اس مقابلہ میں شہر کی 35 پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں سے 84 اساتذہ سے پروجیکٹس، ماڈل، چارٹ، ٹیچنگ ایڈ اور مخلتف زبان، سائنس، ریاضی، سماجیات اور اسلامیات شعبوں میں منفرد فن کا مظاہرہ کیا۔
شعبہ سائنس میں انجینیئر علی اکبر کو اول انعام اور ٹیچرز گوٹ ٹیلینٹ خطاب سے نوازا گیا۔ علی اکبر سے "اینٹی ڈارون" کا عملی طور پر نمونہ پیش کر ججوں اور سامعین کو سوچنے پر مجبور کر دیا۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے ایس این انصاری نے انجینیر علی اکبر سے بات چیت کے ذریعے موصوف کے بارے میں جاننے کی کوشش کی۔
علی اکبر نے بتایا کہ انھوں نے پونے کی مشہور ڈی وائی پاٹل انجینئرنگ کالج سے شعبہ الیکٹرانکس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن میں ڈگری حاصل کی۔ بعد ازاں آرمی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی پونے سے ایڈوانس ڈپلومہ ان انٹر نیٹ آف تھنگس(آئی او ٹی) کی ٹریننگ مکمل کی۔
موصوف نے بتایا کہ دو سال ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ مالیگاؤں میں بطور انسٹراکٹر کام کیا۔ فی الحال دی سائنس کلب ادارہ میں بطور ڈائریکٹر طلباء و طالبات کو سائنس، انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی شعبوں میں پراجیکٹس بنانے میں مدد کرتے ہیں۔ نیز اسکولوں اور لاکھوں میں روبوٹیکس پر سیمینار اور ورکشاپ منعقد کرتے ہیں۔
مالیگاؤں ٹیچرز گوٹ ٹیلینٹ پروگرام کی کنوینر ڈاکٹر منذہ آفرین نے انجینیر علی اکبر کو مبارکباد پیش کی۔ تقریب میں بطور مہمان خصوصی پرنسپل نوید احمد، عارف نثار، رفیق اور شہر کی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔