ETV Bharat / state

مالیگاؤں: عید کا تہوار سادگی سے منانے کی اپیل

پورے بھارت میں مسلسل لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگاری اور فاقہ کشی کی ایسی تصاویر سامنے آئی ہیں جسے دیکھ کر رواں برس مسلمانان ہند سے سادگی سے عید منانے کی اپیل کی جارہی ہے۔

image
image
author img

By

Published : May 14, 2020, 10:51 PM IST

مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کے معروف سوشل ورکر رضوان بیٹری والا نے مسلمانان شہر سے اپیل کی ہے کہ عید کے موقع پر غریبوں اور بے سہارا لوگوں کی مدد کریں، بھوکوں کو کھانا کھلائیں اور عید دھوم دھام سے نہ مناتے ہوئے اس برس دوسروں کی مدد کریں

عید کا تہوار سادگی سے منانے کی اپیل

رضوان بیٹری والا نے اپیل کی ہے کہ مالیگاؤں شہر و معروف عالم دین علماء بھی یہی اپیل کر رہے ہیں کہ عید سادگی سے منائی جائے اور عید کے اس موقع پر لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کی زد میں آئے ہوئے تمام افراد کے شانہ بشانہ کھڑے رہا جائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ عید کا مطلب ہی خوشی ہے اور حقیقی خوشی تو اس وقت نصیب ہوتی ہے جب کسی کی کھلے دل سے مدد کی جاتی ہے، آج دنیا اور ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر عید سادگی سے منائی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.