ETV Bharat / state

کارپوریشن کے املاک کی چوری پر جنتادل سیکولر کے ترجمان کے چبھتے سوالات

author img

By

Published : Apr 19, 2021, 6:57 AM IST

گزشتہ ایک برس کے دوران مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی املاک میں شامل لاکھوں روپے مالیت کی متعدد چیزیں چوری ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ حال ہی میں واڈیا دواخانے میں کھڑی گھنٹہ گاڑیوں کی بیٹریاں چوری ہونے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ جس پر جنتادل سیکولر نے سوالات اٹھائے ہیں۔

janata dal secular spokesperson question on theft of corporation property
مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی املاک میں شامل لاکھوں روپے مالیت کی متعدد چیزیں چوری

جنتادل سیکولر کے ترجمان انیس مستری نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ معمولی سی چوری کا پتہ بھی پولیس آسانی سے لگا لیتی ہے لیکن کارپوریشن کے املاک کی چوری پر عوامی نمائندے کیوں خاموش ہیں اور عوامی ملکیت کی چوری پر کب روک لگے گی؟

انیس مستری نے بتایا کہ اس سے قبل بھی گیارہ ہزار کالونی میں واقع کووڈ سینٹر سے 80 لاکھ روپے مالیت کے سامان چوری ہوئے تھے جس کی پولیس میں شکایت بھی درج کرائی گئی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی-

انہوں نے کہا کہ کارپوریشن گیرج میں کھڑی گاڑیوں کا معائنہ کیا جائے تو رجسٹر ریکارڈ پر ٹریکٹر سے لے کر ایمبولینس اور کارپوریشن ملکیت میں شامل دیگر سبھی گاڑیاں ملیں گی لیکن وہ سب کی سب کھوکھلی ہوچکی ہیں-

جنتادل سیکولر کے ترجمان نے مطالبہ کیا کہ کارپوریشن میں برسر اقتدار کارپوریشن ملکیت میں شامل اور گیرج کی گاڑیوں کی انکوائری کے لیے کمیٹی تشکیل دیں اور جنرل بورڈ میٹنگ میں ایک ٹھہراؤ منظور کرواکر اس کمیٹی کے زریعہ کارپوریشن املاک کی چوریوں کی رپورٹ تیار کرکے انکوائری کی جائے-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.