ETV Bharat / state

مالیگاؤں :جمعیت العلما وفد کی میونسپل کمشنر سے ملاقات - جمیعت العلما

جمعیت العلماء ایک ملی اور سماجی تنظیم ہے جو ہمیشہ قوم کے جائز حقوق کے لیے کھڑی رہتی ہے اسی تناظر میں جمیعت العلما مالیگاؤں نے کارپوریشن کمشنر سے ملاقات کر کے شہر میں گندگی سے پھیل رہی بیماریوں کے تعلق سے حکمت عملی تیار کرنے کے لیے مکتوب پیش کیا۔

جمعیت العلما وفد کی میونسپل کمشنر سے ملاقات
author img

By

Published : Nov 1, 2019, 9:58 PM IST

چند ماہ قبل بارش اور گندگی کی وجہ سے پھیل رہی بیماریوں کے تدارک اور غیر قانونی تجاوزات سے متعلق میونسپل کمشنر سے مالیگاؤں جمعیت العلماء (مدنی روڈ گروپ) نے ملاقات کرتے ہوئے مسائل کے حل کے لیے گفتگو کی تھی لیکن اب تک اس کا خاطر خواہ نتیجہ سامنے نہیں آیا۔

بارش اور گندگی کی وجہ سے شہر کے حالات انتہائی خراب ہوچکے ہیں اور شہر کے تمام سرکاری و نجی ہسپتال میں مریضوں کا ہجوم ہے جبکہ حالات اس قدر سنگین ہوچکے ہیں کہ مریضوں کو زمین پر بیٹھا کر علاج کیا جارہا ہے اور کارپوریشن خواب خرگوش میں مبتلا ہے۔

ان حالات کو دیکھتے ہوئے جمعیت العلماء کے وفد نے میونسپل کمشنر سے ملاقات کرتے ہوئے گفتگو کی اور عوام کی پریشانیاں فوری طور پر دور کرنے کی کے لیے کہا۔

وفد میں شامل جمیعت العلما کے جنرل سکریٹری عبدالمالک بکرا نے کہا کہ اب ہم یہاں کوئی گفتگو کے لیے نہیں آئیں گے اگر فوری ایکشن نہیں لیا گیا تو ہم اپنے طور پر زبردست تحریک چلائیں گے۔

جمیعت العلما کے مطالبات درج ذیل ہیں۔

شہر بھر میں روزانہ گٹروں کی صفائی کی جائے اور کچرا فوری طور پر اٹھایا جائے۔

جراثیم کش دواؤں کا چھڑکاؤ کیا جائے فوگنگ اور جراثیم کش دواؤں کے چھڑکاؤ کے لیے اگر کارپوریشن کو افراد کی مدد چاہیے تو اس کام میں مدد کے لیے جمعیت کے ممبران رضاکارانہ خدمات پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔

میونسپل دواخانوں میں دواؤں کا انتظام اور صاف شفاف انتظام ہو۔

راستوں کی درستگی اور اہم شاہراہوں کو ازسر نو مضبوط اور پائیدار تعمیر کیا جائے۔

غیر قانونی تجاوزات فوری طور پر ہٹایا جائے اور مستقل اس پر پولیس بندوبست کے ساتھ اتی کرمن دستہ نظر رکھے دوبارہ اتی کرمن نا ہو اس کے لیے سختی کی جائے۔

شہریان آوارہ کتوں سے بے حد پریشان ہیں اکثر خارش زدہ کتے بھی ہوتے ہیں جس سے کھجلی کی بیماری بھی عام ہورہی ہے اس کے لیے کارپوریشن منصوبہ بندی کرے اور ان کتوں کی نس بندی کی جائے۔

اس کے علاہ شہر میں ایک دن ناغہ سے پانی فراہم کیا جائے تا کہ شہریان کو سہولت ہو اور پانی کی فراوانی سے صاف صفائی کا معاملہ بہتر ہو سکے

جن علاقوں میں گٹر کی صفائی اور وقت پر کچرا نہیں اٹھایا جاتا اس کا معائنہ کرنے کے لیے میونسپل کمشنر منگل کے دن صبح سات بجے جمعیت العلماء مدنی روڈ پر تشریف لائیں گے اور ذمہ داران کے ساتھ ان تمام علاقوں کا دورہ کیا جائے گا جہاں سے شکایتیں موسول ہو رہی ہیں۔

ان تمام موضوعات پر تفصیل سے بات ہوئی جس پر کمشنر نے وعدہ کیا کہ عیدمیلادالنبیﷺ کے فوری بعد غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

اس وفد میں مولانا عمران اسجد ندوی، مولانا مختار جمالی، مولانا ظہیر ملی رحمانی، حاجی عبدالمالک بکرا، عمرفاروق الخدمت، حاجی خالد سکندر، اسماعیل پہلوان،عبدالخالق، نعیم 43، عرفان کمپاونڈ، مسیح اللہ بیسٹ، زبیر القاسم، قاری جلیل جلیلی، افتخار راشن، نہال احمد، قاری دانیال اور دیگر زمہ داران موجود تھے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.