ETV Bharat / state

مالیگاؤں: ہوم گارڈ افسروں کا روٹی بینک بھوکوں اور غریبوں کا سہارا

author img

By

Published : Jan 19, 2021, 3:56 PM IST

ڈسپلین بہو اُدیشیہ سہکاری سنستھا کے زیر اہتمام گزشتہ کئی برسوں سے شہر کی اولین روٹی بینک کی جانب سے غریبوں، مسکینوں، معذوروں اور ضرورت مندوں کو روزانہ کھانا مہیا کیا جاتا ہے۔

Malegaon: Home Guard Officers Welfare Service, Roti Bank
مالیگاؤں: ہوم گارڈ افسروں کی فلاحی خدمت، روٹی بینک

مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں مقامی سبکدوش ہوم گارڈ افسران اور جوان ایک منفرد بینک چلا رہے ہیں۔ اس بینک کا صرف ایک ہی مقصد ہے بھوکوں کو کھانا کھلانا۔ تاکہ بھوک سے کسی کی جان نہ جائے۔

روٹی انسان کی بنیادی ضروریات میں شامل ہے۔ اس لئے غریبوں اور مسکینوں کی اس ضرورت کو خدمت خلق کے جذبے کے ساتھ پورا کرنے کیلئے روٹی بینک کا قیام جولائی 2017 کو عمل میں آیا۔

گھر کی پکی ہوئی روٹی اور سبزیوں سے روٹی بینک روزانہ ضرورت مندوں اور بھوکے انسانوں کی خاطر تواضع کرتا ہے۔ واضح رہے کہ مالیگاؤں میں یہ روٹی بینک اپنی نوعیت کے اعتبار سے منفرد حیثیت کا حامل ہے۔

اس بینک کے سربراہ اور ڈسپلین بہواُدیشیہ سہکاری سنستھا کے صدر اور ہوم گارڈ شعبے سے سبکدوش ہونے والے شیخ سراج الدین نے بتایا کہ موجودہ دور میں ملک اور دنیا کی آبادی کا ایک بڑا حصہ بھوکے پیٹ سونے پر مجبور ہے۔ اپنے آس پاس کے غریب اور لاچار لوگوں کے مسائل و مصائب کے سبب میں کافی دنوں سے اضطرابی کی کیفیت میں مبتلا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے اطراف میں کوئی بھی باشندہ غربت یا لاچاری کی وجہ سے بھوکے پیٹ سونے پر مجبور نہ ہو، اسی عزم اور مقصد سے میں نے اپنی ہوم گارڈ ٹیم سے دس بارہ نوجوانوں کو اپنے ساتھ لے کر جولائی 2017 میں "مولانا عبدالباری" کے ہاتھوں روٹی بینک کی شروعات کی۔

ابتدائی طور پر تقریبا درجن بھر نوجوانوں کے ساتھ شروع کی گئی یہ مثبت پہل جلد ہی پورے علاقے کے لوگوں کے درمیان اپنی ایک الگ پہچان بنانے میں کامیاب رہی۔

روٹی بینک سے منسلک افراد روزانہ صبح کے وقت مالیگاؤں شہر کے مختلف علاقوں میں نکلتے ہیں اور روٹی اور سبزی 150 سے زائد ضرورت مند افراد تک پہنچاتے ہیں۔ وہیں روٹی بینک میں ہر دن الگ الگ کھانا بنایا جاتا ہے۔

اس بینک کے ابتدائی دنوں کے تعلق سے بتاتے ہوئے نصیب خان نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ایک دن اورنگ آباد شہر جانا ہوا۔ وہاں کچھ تنظیمیں غریبوں اور ضرورت مندوں کو برکت کی ٹوکری کے ذریعے مفت کھانے کا اور بھیک مانگنے والے بچوں کو تلاش کرکے دو وقت کی روٹی کا انتظام کرتی نظر آرہی تھیں۔ دو وقت کی روٹی ملنے کے بعد بچے بھیک نہ مانگنے کا وعدہ بھی کررہے تھے۔

موصوف کے ذہن میں خیال آیا کہ کیوں نہ مالیگاؤں شہر میں بھوکے پیٹ رہنے والوں کی مدد کی جائے اور پھر انہوں نے ڈسپلین بہواُدیشیہ سہکاری سنستھا کے زیراہتمام روٹی بینک کی شروعات کی۔

نصیب خان نے مستقبل کے عزائم کے بارے میں بتایا کہ شہر کے سماجی، تعلیمی اور فلاحی اداروں کے تعاون سے مزید شہر کے دوسرے علاقوں میں روٹی بینک کی شروعات کریں گے۔ اور اس روٹی بینک میں رہ کر وہ اپنی خدمات انجام دیں گے اور شہر کے غریبوں، مسکینوں، معذوروں اور ضرورت مندوں کو روزانہ کھانا مہیا کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.