ETV Bharat / state

مالیگاؤں کا سونے چاندی والا تعزیہ پورے بھارت میں مشہور - انجمن خدام اہلبیت چاندنی

تعزیہ داری کی تاریخ بہت قدیم ہے، ابتداء میں کھجور کی چھڑوں اور بانسوں سے تعزیہ تیار کیا جاتا تھا۔ رفتہ رفتہ تعزیوں کی تیاری میں بھی جدت آنا شروع ہوگئی اور تعزیے کی تیاری کے لیے دور جدید میں سونا، چاندی اور دیگر اشیاء استعمال ہونے لگیں۔

malegaon: gold and silver taziya popular all over india
مالیگاؤں کی سونے چاندی والی تعزیہ پورے بھارت میں مشہور
author img

By

Published : Aug 21, 2021, 3:54 PM IST

Updated : Aug 21, 2021, 5:43 PM IST

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے 290 کلو میٹر دور واقع پاورلوم کارخانوں کے اس صنعتی شہر مالیگاؤں میں کئی دہائیوں سے شیعہ سنی مل جل کر تعزیہ داری کرتے آرہے ہیں۔ اسی نسبت سے مالیگاؤں کے چاندنی چوک میں رنگین پتوں اور خوبصورت جھالروں کی سجاوٹ کے درمیان ایک خوبصورت سونے چاندی والا یہ تعزیہ لوگوں کی توجہ کا مرکز رہتا ہے۔

ویڈیو
اس تعلق سے تعزیہ دار حافظ محمد اسماعیل چشتی نے بتایا کہ انجمن خدام اہل بیت سنہ 1947 سے ان کے پردادا حاجی محمد حسین نے اس چاندی والے تعزیہ کی بنیاد رکھی۔ محمد اسماعیل چشتی 58 برس کے ہیں اور بچپن سے ہی اس تعزیے کی دیکھ ریکھ کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ابتداء میں یہ تعزیہ صرف 6 انچ کا تھا۔ پھر جمع ہوئے نیاز کے پیسوں سے آج اس تعزیہ میں 20 کلو چاندی لگایا جاچکا ہے اور اس کا اوپری حصہ سونے کا بنا ہوا ہے اور نیچے کا حصہ چاندی کا ہے۔ اس مناسبت سے یہ پورے بھارت میں مشہور ہے اور دور دور سے لوگ اس کی زیارت کے لیے آتے ہیں۔
malegaon: gold and silver taziya popular all over india
مالیگاؤں کی سونے چاندی والی تعزیہ پورے بھارت میں مشہور
انہوں نے تعزیہ بنانے کے مقصد کے بارے میں بتایا کہ یہ تعزیہ حضرت امام حسینؓ کی نسبت میں بنایا گیا ہے۔ لوگوں کی اس میں بہت عقیدت ہے اور عورتیں بطور خاص اپنے بچوں کی سلامتی اور صحت کے لیے انہیں اس تعزیے کے نیچے سے نکالتی ہیں۔'
  • مزید پڑھیں: گنگا جمنی تہذیب کی شاندار مثال، ہندو پیروکار تعزیہ دار

    محمد اسماعیل چشتی نے بتایا کہ تعزیہ ان کے خاندان کی نگرانی میں تیار کیا گیا ہے۔ اس کی دیکھ ریکھ کے لیے ایک شخص ہمہ وقت تعینات رہتا ہے جو تعزیے پر مسلسل گلاب کے پھول کے ساتھ ساتھ عطر کا چھڑكاؤ کرتا رہتا ہے اور محرم کے دن کربلا کے لیے روانگی سے قبل دعا کرنے کے بعد اس تعزیہ کو حفاظت کے ساتھ ایک محفوظ کمرے میں رکھ دیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رواں برس حکومت کی جاری کردہ کورونا ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ہی ملک میں محرم منایا جارہا ہے۔ اس لیے امسال تعزیہ کے اطراف مناسب سجاوٹ کی گئی ہے۔

Last Updated : Aug 21, 2021, 5:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.