ETV Bharat / state

کارپوریشن کی بڑی لاپرواہی، متعدد گھنٹہ گاڑیوں کی بیٹریاں چوری

مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی لاپرواہی سے شہر کے سرکاری واڈیا‌ ہسپتال میں کھڑی 23 گھنٹہ گاڑیوں میں سے 19 گاڑیوں کی بیٹریاں چوری ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے-

due to negligence of corporation many kachra gadi batteries stolen
کارپوریشن کی بڑی لاپرواہی، متعدد گھنٹہ گاڑیوں کی بیٹریاں چوری
author img

By

Published : Feb 28, 2021, 7:51 AM IST

مالیگاؤں کارپوریشن کے لیے 14 ویں مالیاتی فنڈ سے متعدد گھنٹہ گاڑیاں خریدی گئی تھی لیکن تمام گھنٹہ گاڑیوں پر ڈرائیور کی سہولت دستیاب نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے 23 گھنٹہ گاڑیاں گزشتہ ایک برس سے واڈیا ہسپتال کے احاطے میں ہی کھڑی تھی۔

چھبیس فروری بروز جمعہ جب محکمہ گیرج کے ملازمین نے واڈیا ہسپتال میں کھڑی ان گاڑیوں کا جائزہ لیا تو تبھی اس بات کا انکشاف ہوا کہ 23 گاڑیوں میں سے 19 گاڑیوں کی بیٹریاں نامعلوم چوروں نے غائب کر دی ہیں-

متعلقہ افسران پولیس میں شکایت درج کرانے پر غور کررہے ہیں اور ہسپتال میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی کھنگالی جا رہی ہے-

خیال رہے کہ محکمہ گیرج کے افسران کی یہ لاپرواہی کوئی نئی بات نہیں ہے اس سے قبل بھی کارپوریشن نے محفوظ زچگی اسکیم شروع کرتے ہوئے شہریان مالیگاؤں کے لیے ایک نئی ایمبولینس متعارف کرائی تھی اور اب گزشتہ آٹھ مہینوں سے یہ ایمبولینس گیرج میں پڑی دھول کھا رہی ہے-

علاوہ ازیں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے 25 لاکھ میں خریدی گئی ایک جے سی بی گاڑی یہاں کئی مہینوں سے بے کار پڑی ہوئی ہے-فی الحال ہاؤس لیڈر اسلم انصاری نے اس واقعے کی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔

اسلم انصاری نے بتایا کہ واڈیا ہسپتال کے انچارج اور کمشنر کی عدم توجہی کے سبب یہ واقعہ پیش آیا ہے کیونکہ واڈیا دواخانے میں مریضوں کی آمد کم ہوتی ہے جبکہ یہاں ملازمین کی تعداد زیادہ ہے ان حالات میں یہاں کھڑی 19 گاڑیوں کی بیٹریاں کس نے اور کیسے چوری کی اس کی جانچ کی جانی چاہیے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.