مالیگاؤں میں گزشتہ کچھ دنوں سے شہیدوں کی یادگار کے قریب ایک اور نئی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق شہدوں کی یادگار کے قریب ہونے والی یہ تعمیر بھی کسی کی یادگار ہوسکتی ہے۔
یہ تعمیر کون کروا رہا ہے اس سلسلہ میں ابھی تک کوئی سیاسی پارٹی یا رہنما سامنے نہیں آیا ہے۔ وہیں، جنتا دل سیکولر کے کارپوریٹر محمد مستقیم کے حوالے سے شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ تعمیر وہی کروا رہے ہیں
وہیں، دوسری جانب عوامی پارٹی کے صدر رضوان بیٹری شہیدوں کی یادگار پر شہداء آزادی کے نام لکھنے سے متعلق جدوجہد کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ انہوں نے اس سلسلہ میں ایک پوسٹر بھی جاری کیا ہے۔
رضوان بیٹری نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو بتایا کہ 26 جنوری کو دوپہر 12:00 بجے قدوائی روڈ پر شہیدان وطن کا نام لکھے جانے کا تفصیلی پوسٹر آویزاں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ثبوت اور سرکاری دستاویزات کے آزادی کی یادگار پر باوجود شہدا کا نام تحریر نہ کیا جانا افسوسناک ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ 26 جنوری کو دوپہر 12:00 تک پورنی شہیدوں کی یادگار پر مجاہدین آزادی کا نام نہ تحریر کئے جانے پر عوام اپنے ہاتھوں سے نام تحریر کریں گے۔