ETV Bharat / state

مالیگاوں: کورونا پر قابو پانے کے اقدامات کا مطالبہ - کورونا کے مریضوں کا بہتر ڈھنگ سے علاج کیا جاسکے اور انہیں جلد صحتیاب کرواتے ہوئے انکے گھر روانہ کیا جاسکے

سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے مالیگاؤں میں دو سو بیڈ کے ایمرجنسی آکسیجن کنٹرول پینل کی ضرورت کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا۔

مالیگاوں: کورونا پر قابو پانے کے اقدامات کا مطالبہ

author img

By

Published : Apr 30, 2020, 11:44 PM IST

Updated : Jun 2, 2020, 2:20 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد تشویشناک حد تک پہنچ رہی ہے۔

شہر میں بدھ کی صبح سے رات تک 82 مریضوں کے نمونے پازیٹو آئے اور ان مریضوں کی تعداد اب 253 ہوچکی ہے۔

سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے ضلع کلکٹر سے کہا کہ ان حالات میں مریضوں کی تعداد مزید بڑھنے کے خطرات سے انکار نہیں کیا جاسکتا اس لئے ضلع سرکاری انتظامیہ کو مریضوں کی بڑھ رہی تعداد پر قابو پانے اور مریضوں کے علاج کے لئے انہیں آکسیجن فراہم کروانا ضروری ہے۔

سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے مطالبہ کیا ہے شہر کے منصورہ طیبہ کالج کی عمارت کے تمام بیڈز پر آکسیجن پائپ لائن نصب کی جائے، اسی طرح دلاور ہال قدوائی روڈ اسکول نمبر ایک میں پہلے منزلہ اور گراؤنڈ فلور کے دونوں ہالز میں 50 بیڈ کا نظم کرتے ہوئے یہاں بھی آکسیجن پائپ لائن لگائی جائے۔

آصف شیخ نے کہا کہ انتظامیہ کو اسی اسکول نمبر ایک کے حج ٹریننگ سینٹر میں بھی 50 بیڈ کا نظم کرتے ہوئے انہیں بھی آکسیجن سے لیس کیا جائے اسطرح مالیگاؤں شہر میں 200 بیڈ کے اسپیشل بیڈز کا نظم کرتے ہوئے ان 200 بیڈ پر آکسیجن پائپ نصب کی جائے تاکہ کورونا کے مریضوں کا بہتر ڈھنگ سے علاج کیا جاسکے اور انہیں جلد صحتیاب کرواتے ہوئے انکے گھر روانہ کیا جاسکے۔

وہیں انھوں نے ایک اور لیٹر ضلع کلکٹر کو روانہ کیا ہے کہ ایک طرف ہمیں کورونا کو روکنے اور مریضوں کے علاج کے لئے کورونا ایمرجینسی کنٹرول پینل کا نظم کیا جانا چاہیے تو دوسری جانب کورونا کے علاوہ دیگر مریضوں کو بھی آکسیجن سلینڈر فراہم کروایا جائے تاکہ وہ مریض جنہیں سانس لینے میں تکلیف ہورہی ہے اور وہ شکر، دمہ، دل کی بیماری میں مبتلا ہیں اور انہیں فوری طبی مدد دی جاسکے اور وہ اپنے گھر پر ہی ڈاکٹر کی مدد سے آکسیجن سلینڈر کا استعمال کرتے ہوئے طبی امداد حاصل کرسکے۔

آصف شیخ نے ضلع کلکٹر کے ساتھ ساتھ یہ دونوں لیٹر کی ایک ایک کاپی ایڈیشنل کلکٹر مالیگاؤں ،ایڈیشنل ایس پی ،پرانت ،کارپوریشن کمشنر ،میڈیکل آفیسر کو بھیج دیا ہے ۔

Last Updated : Jun 2, 2020, 2:20 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.