اس تعلق سے ریاستی حکومت نے مختلف میٹنگز کیں لیکن آج تک کسی بھی پروجیکٹ پر کام نہیں کیا گیا۔ مالیگاؤں کے لوگ اب بھی ٹرین دیکھنے کے منتظر ہیں-
حالانکہ اس ضمن میں مالیگاؤں دھولیہ پارلیمانی حلقہ سے منتخب بی جے پی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے پہلے کافی پیش رفت دکھائی لیکن بعد میں ان کی بھی دلچسپی کم ہوتی نظر آئیں آئی-
بہرحال اب ایک بڑی خبر یہ سامنے آئی ہے کہ ممبئی، ناسک، اورنگ آباد اور احمد آباد کو جوڑنے والے بلٹ ٹرین ریلوے پروجیکٹ کے ریل رننگ ٹریک میں مالیگاؤں شہر کا نام بھی شامل کیا گیا ہے ساتھ ہی اس کا باقاعدہ سروے بھی شروع کیا جاچکا ہے۔
ہائی اسپیڈ ریلوے کارپوریشن نے اس پروجیکٹ میں شامل شہروں کی ایک فہرست جاری کی ہے جس میں مالیگاؤں شہر کا نام دیکھ کر شہریان میں کافی خوشی دیکھی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ 736 کلو میٹر کے اس ریلوے پروجیکٹ میں شرڈی، ناسک، اگت پوری، شاہ پور، کھاکھوڈی، وردھا، پل گاوں، کرنجا، مالیگاؤں، جالنا اور اورنگ آباد جیسے شہروں کا نام شامل کیا گیا ہے- اگر یہ پروجیکٹ تکمیل پاتا ہے تو ان بڑے شہروں تک کم وقت میں جلد از جلد پہنچا جا سکتا ہے جہاں فی الحال کافی وقت درکار ہوتا ہے-
قابل ذکر ہے کہ ماضی میں بھی نرڈانہ ریلوے پروجیکٹ کے زریعے مالیگاؤں شہر میں ریلوے لائن لانے کا دعویٰ کیا گیا تھا اس تعلق سے اس حلقے سے منتخب کردہ ہر رکن پارلیمان شہر میں ریلوے لائن لانے کی بات تو کرتا ہے لیکن اب تک اس زمینی سطح پر کوئی کام نہیں کیا گیا ہے۔