ETV Bharat / state

مالیگاؤں: لاوارث لاش کی تدفین - مالیگاؤں کی خبر

سماجی کارکن شفیق شیخ کے مطابق مالیگاؤں میں یہ دوسری مرتبہ لاوارث لاش کی تدفین کی گئی ہے۔

Malegaon news
مالیگاؤں: لاوارث لاش کی تدفین
author img

By

Published : Dec 2, 2020, 10:05 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں گزشتہ روز دوپہر ایک بجے کے درمیان شہر کے عائشہ نگر قبرستان میں ایک نا معلوم بزرگ کی لاش کی تدفین کی گئی۔

ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق بزرگ کی عمر 65 سال بتائی گئی جبکہ نام و پتہ معلوم نہیں ہوسکا۔

بتایا جارہا ہے کہ بزرگ کی لاش موسم پل کے نیچے پڑی ہوئی تھی۔ایک دن کے بعد ایک نا معلوم شخص نے اس کی اطلاع سٹی پولیس کو دی۔

مالیگاؤں: لاوارث لاش کی تدفین

بعد ازاں پولیس نے اس شخص کو شہر کے جنرل ہسپتال میں منتقل کیا اور تمام قانونی مراحل کی تکمیل کے بعد پولیس نے ایم ایم سی میں اس بات کی جانکاری دی۔

مقامی پولیس نے سماجی کارکن شفیق شیخ کو بلایا اور اسلامی طریقہ سے انہیں شہر کے عائشہ نگر قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ اس معاملے میں سماجی کارکن شفیق نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو بتایا کہ شہر میں لاوارث لاش ملنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ لہذا شہر کے سرکردہ افراد کو اس معاملے میں آگے آنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے سردی کے موسم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دنوں مزید سردی ہوگی۔ ایسے میں جو غرباء سڑک اور فٹ پاتھ پر زندگی گذارتے ہیں۔انہیں مزید دشواریاں درپیش ہونگی۔اور ایسے میں اموات کی تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.