مالیگاؤں: این آئی اے کی خصوصی عدالت میں آج اے پی آئی اروند ساونت (اے ٹی ایس) کو گواہی کے لیے پیش ہونا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوسکے اور نہ ہی انہوں نے پیش نہ ہونے کی وجہ بتائی، سابق اے ٹی ایس افسر اروند ساونت نے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر سمیت چار ملزمین کا گرفتاری پنچ نامہ تیار کیا تھا اور پنچ اور دیگر چار گواہوں کے بیانات کا اندراج بھی کیا تھا، اروند ساونت کی گواہی کافی اہمیت کی حامل ہے۔ Warrant Issued Against Ex ATS Officer For Skipping Court Hearing
گواہ استغاثہ کی غیر موجودگی میں خصوصی سرکاری وکیل اویناس رسال نے مقدمہ کی سماعت ملتوی کیے جانے کی گذارش کی جس پر خصوصی جج اے کے لاہوٹی نے گواہ استغاثہ کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے معاملے کی سماعت ملتوی کردی۔ دوران سماعت آج عدالت میں ملزم سمیرکلکرنی، کرنل پروہت موجود تھے جبکہ بم دھماکہ متاثرین کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کی جانب سے ایڈوکیٹ شاہد ندیم موجود تھے۔دوران سماعت عدالت نے چیف تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ وہ گواہوں کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں ورنہ عدالت کو سخت فیصلہ لینا پڑے گا۔ Malegaon Bomb Blast Case
واضح رہے کہ ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت مالیگاؤں بم دھماکہ کی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر، میجررمیش اپادھیائے، سمیر کلکرنی، اجئے راہیکر، کرنل پرساد پروہت، سدھاکر دھر دویدی اور سدھاکر چترویدی کے خلاف قائم مقدمہ میں گواہوں کے بیانات کا اندراج کررہی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ اس معاملے میں271 گواہوں کی گواہی عمل میں آچکی ہے اور عدالتی کارروائی روز بہ روز کی بنیاد پر جاری ہے۔ Malegaon bomb blast
یہ بھی پڑھیں : Malegaon Bomb Blast مالیگاؤں بم دھماکہ معاملے میں شیخ عمران کی گواہی